ایجوکشن

عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں پرمسرت سنیچر کا شاندار انعقاد

بورنار (نامہ نگار):
اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلنے والے معروف تعلیمی ادارے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں طلبہ کی ہمہ جہت صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی ماحول کو خوشگوار بنانے کے مقصد سے ’’پرمسرت سنیچر‘‘ پروگرام کا کامیاب اور شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کی قیادت انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر نے کی۔پروگرام کا آغاز جماعت ہفتم کے طالب علم جزلان فاروق کی پُرسوز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس سے محفل میں روحانی فضا قائم ہو گئی۔ اس کے بعد پنجم سے دہم جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے نعتیہ کلام، غزلیں، اردو و انگریزی نظمیں اور دلچسپ لطائف پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

بچوں کی شاندار پیشکشوں نے پروگرام میں خوشی، مسرت اور جوش و خروش کا سماں باندھ دیا۔
طلبہ نے نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ خود اعتمادی اور اسٹیج پر اظہارِ خیال کی صلاحیت کو بھی بہتر انداز میں پیش کیا، جس پر اساتذہ اور حاضرین نے خوب داد دی۔ اس پروگرام کے ذریعے طلبہ میں پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین موقع فراہم ہوا۔
اس کامیاب پروگرام کو عملی شکل دینے میں اساتذہ کرام مظہر سر، فیروز سر، جوّاد سر، صادق سر، عابد سر، امیر سر اور غیر تدریسی عملے میں عاقب سر، مشتاق بھائی، یوسف بھائی اور شبیر بھائی نے بھرپور تعاون پیش کیا۔

پروگرام کی نظامت روشن سر نے نہایت خوش اسلوبی، روانی اور دلچسپ انداز میں انجام دی، جس سے پروگرام کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا۔آخر میں انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر نے اپنے صدارتی خطاب میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں کی ذہنی، ادبی اور اخلاقی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہی کلمات کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!