عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد
اچھی صحت کے لیےکھیل ضروری ہے۔ڈاکٹرعبدالکریم سالار

بورنار (نامہ نگار) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقرا اردو ہائی اسکول، بورنار میں دو روزہ کھیلوں کے مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ان مقابلوں کا باقاعدہ افتتاح اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر *جناب ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کے مبارک ہاتھوں انجام پایا۔ان کھیلوں کے مقابلوں میں جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ طلبہ کے لیے کرکٹ، لیمو چمچا، سوئی دھاگہ،
100 میٹر دوڑ، سلو سائیکلنگ، کبڈی سمیت مختلف دلچسپ اور صحت بخش کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلوں میں شامل طلبہ کو جونیئر اور سینیئر دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔یہ تمام کھیلوں کے مقابلے کھیل کمیٹی کے انچارج عابد سر اور ان کے رفقاء فیروز سر اور جواد سر کی منصوبہ بندی کے تحت، اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان سر کی رہنمائی میں منعقد کیے گئے۔افتتاحی پروگرام میں اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کے علاوہ عرفان سالار، اقرا اردو ہائی اسکول سالار نگر کے ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر ہارون بشیر، معاون مدرس ذاکر سر،
بورنار گاؤں کے سابق سرپنچ وشنو اپپا چینچورے، ابراہیم پٹھان، فاروق پٹیل صاحب اور دیگر معزز مہمانان نے شرکت کی۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ان کھیلوں کے مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو انعامات اسکول کے سالانہ جلسے میں تقسیم کیے جائیں گے۔ ان مقابلوں کو کامیاب بنانے میں کھیل کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ روشن سر، مظہر سر، امیر سر، صادق سر اور غیر تدریسی عملے میں عاقب سر (کلرک)، مشتاق یوسف
بھائی اور شبیر بھائی نے بھی بھرپور تعاون پیش کیا۔آخر میں مہمانان نے اس شاندار انعقاد پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کی ستائش کی اور کھیلوں کو طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔




