عبد الرحیم ارمان جالنوی کو مہاراشٹر ساہتیہ اکیڈیمی کا خصوصی ایوارڈ

جالنہ/ممبئی: اردو ادب کی طویل خدمات اور خصوصی شعری و ادبی کاوشوں کے اعتراف میں مہاراشٹر حکومت کی جانب سے معروف ادیب، شاعر اور صحافی عبد الرحیم ارمان جالنوی کو مہاراشٹر ساہتیہ اکیڈیمی کا خصوصی ایوارڈ (Special Award) عطا کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی کئی دہائیوں پر محیط ادبی خدمات، بالخصوص جالنہ سے اردو کے پہلے رسالے ‘نصب العین’ کے اجرا اور اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ان کی غیر معمولی کاوشوں کے لیے دیا گیا ہے۔
جالنہ سے تعلق رکھنے والے عبد الرحیم ارمان جالنوی نے اپنی شاعری اور نثر کے ذریعے اردو ادب میں گراں قدر اضافہ کیا ہے۔ ان کی تخلیقات میں مقامی تہذیب، انسانی جذبات اور سماجی شعور کی جھلک واضح طور پر نظر آتی ہے۔ ان کی طویل اردو خدمات مہاراشٹر کے ادبی منظر نامے میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں۔
اس ایوارڈ کی ایک اہم وجہ وہ تاریخی قدم بھی ہے جو انہوں نے جالنہ سے اردو کے پہلے رسالے ‘نصب العین’ کی شکل میں شائع کیا۔ ‘نصب العین’ نے نہ صرف مقامی ادیبوں، شاعروں اور نئے لکھنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا بلکہ جالنہ میں اردو صحافت اور ادبی سرگرمیوں کو ایک نئی سمت دی۔ یہ رسالہ کئی سالوں تک اردو ادب کی آبیاری میں مصروف رہا اسے۔ سنگِ میل کی حیثیت حاصل ہے۔
تقریبا ۴۰ سالوں سے ان کا کلام اردو کے معیاری رساہل اور بیرونی ملک کے رساہل جدیدادب جرمنی،ارتباط استبول، عالمی تحریک لندن، ورثہ امریکہ میں جگہ پاتا رہا مُوصوف مستودری کالج جالنہ کے شعبہ اردو سے وابستہ رہ کر وطیفہ حسن خدمت پر رٹیاٹرد ہیں




