مہاراشٹرا

علم کی روشنی میں ترقی کا سفر: بھوساول میں مسلم کھاٹک سماج کا تعلیمی بیداری پروگرام، بچوں کو انعامات سے نوازا گیا

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) بھوساول میں پروگریسو ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک شاندار تعلیمی بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم کھاٹک سماج کے قومی صدر و جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے علم کی اہمیت اور اس کی برادری کے روشن مستقبل میں کردار پر زور دیا۔ مفتی محمد ہارون ندوی نے فرمایا کہ قرآن مجید نے تعلیم کو ہر بڑی عبادت پر مقدم قرار دیا ہے، کیونکہ علم کی طاقت سے ہی انسان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرتا ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنی کمائی بچوں کی تعلیم اور پرورش میں خرچ کریں تاکہ مستقبل کا ہر بچہ ڈاکٹر، انجینئر، پائلٹ یا عالم بن کر سماج کی خدمت کرے۔اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر الحاج عبدالکریم سالار نے نصیحت کی کہ برادری کے افراد دشمنی، حسد اور اختلاف سے بچ کر تعلیم کی طرف بڑھیں تاکہ اجتماعی ترقی کا سفر جاری رہے۔ہر بچے کو تعلیم سے نوازے۔

پروگریسو فاؤنڈیشن کے صدر شکیل کھاٹک نے سماج کے تعلیمی سفر اور اب تک کی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا، ساتھ ہی بتایا کہ آج ہمارے نوجوان مختلف شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں۔ضلعی صدر انور کھاٹک اور فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر افسر کھاٹک نے بھی خطاب کرتے ہوئے پروگرام کی کامیابی پر بھوساول ٹیم کو مبارکباد دی۔ شاہ پور کے عمران قریشی نے بھی علم کی اہمیت سے متعلق رہنمائی کی۔تقریب کے آخر میں بچوں کو میڈل، سرٹیفیکیٹس اور ٹرافیوں سے نوازا گیا۔یہ پروگرام ایک علمی، تعلیمی اور اجتماعی اتحاد کی روشن مثال کے طور پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!