فلسطین پر جلسۂ عام آج بعد نمازِ مغرب

ناندیڑ، 17 اکتوبر /مسلم نمائندہ کونسل، ناندیڑ کے زیرِ اہتمام قضیۂ فلسطین کے عنوان سے ایک جلسۂ عام آج بروز جمعہ بعد نمازِ مغرب حیدر گارڈن، مال ٹیکڑی روڈ میں منعقد ہوگا۔
منتظمین کے مطابق، یہ جلسہ فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور امتِ مسلمہ میں بیداری و اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے رکھا گیا ہے۔ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی بھائیوں نے ارضِ مقدس کی حفاظت میں جو بے مثال قربانیاں دی ہیں، وہ تاریخِ انسانیت میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کی جدوجہد نے یہ واضح کر دیا ہے کہ استقامت ہی کامیابی کا واحد راستہ ہے۔
کونسل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں جلسے میں شرکت کر کے ملی حمیت و اتحاد کا ثبوت دیں۔
ذرائع کے مطابق، جلسے میں مقامی علما، سماجی قائدین اور نوجوان تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔




