فیض العلوم پرائمری اسکول پربھنی کو SQAAF جائزے میں A+گریڈ
علاقہ مراٹھواڑا کا واحد اردو پرائمری اسکول

پربھنی ( نامہ نگار)حکومت مہاراشٹرکے اسکول کوالیٹی اسسٹمینٹ اینڈ ایشورنس فریم ورک(SQAAF)کے بیرونی جائزے میں پربھنی کے فیض العلوم پرائمری اسکول کو باوقار A+گریڈ سے نوازا گیا واضح ہو کے حکومت مہاراشٹر نے تعلیمی سال 25-2024کے دوران مہاراشٹر کے سبھی زبانوں میں تدریس انجام دینے والے پرائمری ،ہائی اسکول وجونیئر کالج کے تعلیمی مدارس کا سیلف ایوالویشن مکمل کیا جس میں ریاست بھر کے102675(ایک لاکھ دو ہزار چھ سو پچھتر)اداروں نے حصہ لیا جن میں سے 10712(دس ہزار سات سو بارہ)اسکولوں کو بیرونی معائنہ کے لیے
منتب کیا گیا ان میں سے 10644(دس ہزار چھ سو چوالیس) اسکولوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس وسیع ریاستی عمل میں صرف 429(چار سو انتیس)ادارے ہی A+گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔جن میں پربھنی ضلع کے6ادارے ہی منتخب ہوئے۔ان میں شہر پربھنی کے فیض العلوم پرائمری اسکول نے یہ اعزاز حاصل کیا ۔حکومت مہاراشٹر کی 429 کی فہرست پر نظر ڈالی جائے تو علاقہ مراٹھواڑہ کا یہ واحد اردو پرائمری اسکول ہےجوSQAAF کے تحت A+گریڈحاصل کیا جوادارے کی ہمہ جہت کارکردگی کی علامت ہے جس میں اعلیٰ تعلیمی، نتائج مضبوط انتظامی
نظام، معیاری تعلیمی ماحول، شفاف ریکارڈ، مسلسل بہتری کی کوششیں اور مؤثر قیادت شامل ہے۔اس کامیابی کومعتمد سوسائٹی ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان نے اسکول کی سابقہ صدر معلمہ و موجودہ چیئر پرسن محترمہ انیس صدیقی صاحبہ کی مسلسل تعلیمی کوششوں کا ثمر قرار دیا نیز SQAAFکی تکمیل اور منصوبہ بندی میں موجودہ صدرمدرس محمد صفی اللہ خان نے اہم کردار ادا کیا نیز اساتذہ غیر تدریسی عملہ اور طلباء کی مشترکہ محنت اور سرپرستوں کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ادارہ مستقبل میں بھی معیار تعلیم کو مزید بلند کرتا رہے گا ۔اس
کامیابی پرادارے کے تحت جاری فاطمہ جونیئر کالج کے پرنسپل محمد ثناء اللہ خان سائنس جونیئر کالج کی پرنسپل پٹیل طالعہ سلطانہ الکریم ہائی اسکول کے صدر مدرس عبدالرزاق صدیقی فاطمہ پرائمری اسکول کے صدر مدرسیف اللہ خان اقراء پرائمری اسکول کے صدر مدرس سید الطاف اللہ حسینی اور فیض کیمپس کے سبھی تدریسی و غیر تدریسی عملہ نے مبارکباد دی ۔




