ایجوکشن

قراء اردو ہائی اسکول سالار نگر میں فاسٹ فوڈ بیداری مہم پروگرام

جلگاؤں(عقیل خان بیاولی)
پردھان منتری پوشن شکتی نرمان یوجنا شکشن وبھاگ پنچایت سمیتی جلگاؤں کے زیر اہتمام سے آٹھواں مقوی غذا (پورشن آہار) پروگرام کے تحت اقراء ہائی اسکول سالار نگر میں فاسٹ فوڈ بیداری مہم کا پروگرام پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر کی صدارت میں منعقد نعقاد کیا گیا۔ صدارتی کلمات میں موصوف نے طلبہ کو فاسٹ فوڈ کھانے کے نقصانات اخبارات کے حوالوں سے بتائیں۔ مزید کہا کہ ہمیں فاسٹ فوڈ اشیاء کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ہم روزانہ ورزش کریں اپنے دماغی اور ذہنی صحت کا خیال رکھے۔ صبح جلدی اٹھیں رات میں جلدی سوئے اس سے انسانی صحت کا توازن برقرار رہتا ہے۔

ریحان اشفاق شاہ کی تلاوت قرآن کریم سے آغاز ہوا۔ بطور مہمان خصوصی سائنس کے ایچ او ڈی شاہ ریاض احمد، ڈاکٹر انیس الدین شیخ، خان ذاکر حسین، ثنا شیخ انیس ،خان محفوظہ، اساتذہ اکرام موجود تھے افتتاحی کلمات معلمہ تحسین شیخ نے پیش کیے۔ عمر ماجد نے فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کا تعارف پیش کیے۔ حمدان محمود نے صحت بخش غذا کے فوائد، عرفات وسیم نے موٹاپہ بڑھنے کی وجوہات پیش کی اسی طرح سے امان مدثر نے تجربہ کر کے مضر غذا کس طرح نقصاندہ ہے واضح کیے۔

شاہ ریاض احمد نے فاسٹ فوڈ کے پیکٹ پر کون کون سی معلومات تحریر کی جاتی ہے۔بتایا جس میں کسی بھی پروڈکٹ میں استعمال کی گئی اشیاء پروٹین وٹامن وغیرہ وغیرہ کتنے فیصد شامل ہیں۔ اس کی پیکنگ ڈیٹ، ایکسپائری ڈیٹ ،اسی طرح سے اسی پر یہ بھی تحریر ہوتا ہے کہ اس میں کون کون سے اجزاء شامل کیے گئے ہیں۔ عام طور سے صارفین اس کو خرید لیتے ہیں اور زیادہ پیمانے پر استعمال کر رہے ہیں جس سے ہماری صحت پر اثر ہوتا ہے ۔صائم رضا نے نظامت کا فریضہ انجام دیے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!