شہر

قریشی برادری کی جانب سے جاری احتجاج کو جمیعت علماء ناندیڑ کی تائید وحمایت کو تائید و حمایت کااعلان

بتاریخ ١ اگست ٢٠٢٥ بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد صدیق اکبر رحیم نگر ناندیڑ میں جمیعتہ علماء ناندیڑ کے ضلع صدر حافظ عبد الحفیظ صاحب کی صدارت میں خصوصی نشست کا انعقاد عمل میں آیا ۔۔۔۔۔
اس نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک بود نعتیہ کلام سے کیا گیا اس میں قریشی برادری کے ذمداران کو مدعو کیا گیا اور ان کے بے مدت تاریخی احتجاج کو مزید تقویت ملنے کے لیئے اور عوام کی بھرپور حمایت حاصل کرنے اور بے مدت جاری احتجاج میں ہر ایک کے شرکت کو یقینی بنانے کے لئے اور موجودہ حکومت پر اس احتجاج کا دباؤ بنانے میں کامیابی کیسی حاصل ہو سکے اسی مناسبت سے جمیعتہ علماء ناندیڑ کے شہر صدر جناب حافظ وقاضی محمد رفیق اشاعتی نے نشست کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ جمیعتہ علماء نے ہمیشہ مظلوموں اور بے گناہوں کا ساتھ دینے کا کام کیاہے جمیعت کے اصولوں میں یہ بات صاف واضح ہیکہ قانون کے دائیرے میں رہتے ہوۓ پر امن طریقہ سے اپنے مطالبات منوانے ہونگے اس موقع پر مفتی احمد خان صاحب حافظ عبد الحفیظ صاحب قریشی برادری کے کے طرف سے نوید قریشی ڈاکٹر عبد الباقی شمیم عبداللہ صاحب ودیگر نے خطاب فرمایا اور عوام الناس کو آگاہ کیا گیا کہ بلیک میں ہورہی گوشت کی خریدوفروخت احتجاج کو کمزور کرنے کی سازش کا حصہ ہو سکتی ہے اس موقع پر جمیعت کے ذمداران گذارش کی ہیکہ بلیک میں ہو رہی گوشت کی خریدوفروخت سے احتیاط برتیں۔۔۔

اس نشست میں جمیعتہ علماء کے ذمداران معز بھائی حافظ اسماعیل مفتی اکرم خان صاحب حافظ جمیل قریشی حافظ جاوید حافظ مقبول صاحب حافظ خلیل صاحب عمر بھائی اور قریشی برادری کے ذمداران خلیل قریشی فاروق قریشی غفور قریشی رؤف قریشی حاجی اختر قریشی یوسف قریشی زبیر قریشی نوید قریشی ڈاکٹر عبد الباقی صاحب دیگر آئمہ مساجد وذمداران مدارس اور اراکین ومحبان جمیعت نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے آخر جمیعتہ علماء ناندیڑ کے خازن حافظ محمد سعید امام وخطیب حنظلہ نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!