مراٹھوڑ ا

لاتور ضلع کے پانچ بلدیہ میں چار میں بی جے پی اور ایک پر راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار) کا قبضہ ۔۔۔۔۔۔

کانگریس ، دونوں شیوسینا، راشٹروادی کانگریس (شرد پوار) کا تقریباًً صفایا۔ ۔۔

لاتور( محمد مسلم کبیر)ریاست مہاراشٹر میں ہوئے بلدیہ جات کے انتخابات میں لاتور ضلع کے پانچ بلدیہ کا بھی شمار تھا۔
اوسہ میونسپل کونسل پر راشٹروادی (اجیت پوار ) پھر قابض :—–
اوسہ میونسپل کونسل الیکشن کے حتمی نتائج کے مطابق، وارڈ نمبر 2، 7 اور 8 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کل 6 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ این سی پی(اجیت پوار) امیدواروں نے وارڈ نمبر 1، 3، 4، 5، 6 کے ساتھ 9، 10 اور 11 میں کل 17 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ان نتائج کے مطابق،این سی پی کو میونسپل کونسل میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے،اور این سی پی (اجیت پوار) کی بلدیہ صدارت کی امیدوار پروین نواب الدین شیخ اپنی حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار ڈاکٹر جیوتی بنسوڑے کو1361 زائد ووٹ سے شکست دے کر منتخب ہوئی ہیں۔

نلنگا بلدیہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کا قبضہ۔۔۔۔

نلنگا بلدیہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدارت کے امیدوار سنجے ہلگرکر نے اپنے حلیف کانگریس کے حمید شیخ کو 2026 ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔اور یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کے15 اور کانگریس کے صرف 8 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

ادگیر میونسپل کونسل پر بھارتیہ جنتا پارٹی قابض:

لاتور ضلع کی سب سے بڑی بلدیہ ادگیر بلدیہ کہلاتی ہے جہاں سے 60 امیدوار منتخب ہوتے ہیں حالیہ بلدی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 13،راشٹروادی (اجیت پوار) نے 20, کانگریس نے 5 اور مجلس اتحاد المسلمین کے صرف 2 امیدوار کامیاب ہوئے۔ یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی کی بلدی صدارتی امیدوار سواتی ہڑے نے اپنی حلیف کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر قادری کو 20000 ووٹوں سے شکست فاش دی۔

احمد پور میونسپل کونسل کے صدارت کے عہدے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار سوپنل ہوٹے نے اپنے حلیف راشٹروادی کانگریس کے امیدوار کو تقریباً 900 ووٹوں سے شکست دی۔ راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار) کو 16 نشستیں حاصل ہوئیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی8 کو نشستیں حاصل ہوئیں۔

ریناپور نگر پنچایت کی صدارت کے عہدے کے لیے شوبھا شامراؤ اکنگرے نے اپنے حلیف کانگریس کے امیدوار کو تقریباً 3000 ووٹوں سے شکست دی۔ یہاں کانگریس نے 5 ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے9 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!