ایجوکشن

لاتور کے دو فعال سابق ہیڈ ماسٹرس سید سلیم الدین اور محمد سلیم الند ایوارڈ سے سرفراز

لاتور(محمد مسلم کبیر) مصباح العلوم اُردو اسکول لاتور کے سابق صدر مدرس سید سلیم الدین سر اور لاتور میونسپل کارپوریشن اسکول کے صدر مدرس محمد سلیم الند کو مہاراشٹر راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا کی جانب سے خصوصی ایوارڈ دے کر سرفراز کیا گیا۔لاتور حلقہ کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شیواجی راؤ کاڑگے اور رکن اسمبلی وکرم کاڑے، کے ہاتھوں سید سلیم الدین سر اور محمد سلیم الند کو ٹرافی، سند اور گلدستہ پیش کر کے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

دونوں سابق صدر مدرسین ناندیڑ کے خادمین اُمت تنظیم کی جانب سے منعقد ہونے والے مختلف تعلیمی، دینی اور سماجی سرگرمیوں میں بحثیت لاتور ضلع آرگنائزر بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔بلکہ سید سلیم سر اور اُن کے ساتھی سلیم الند سر نے ضلع بھر کےتمام اُردو اسکولوں کے ذمے دار احباب سے رابطہ قائم کرتے ہوئے طلبہ میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کر رہے ہیں۔ طلبہ میں عصری تعلیم کے حصول کے ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اُن کے ان خدمات کے پیش نظر دونوں صاحبین کو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔ اس وقت مہاراشٹر راجیہ اُردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر، ایم اے غفار، اورنگ آباد علاقے کے صدر ڈاکٹر محمد عبد الرافع ، ایس سی ای آر ٹی پونے کے توصیف پرویز سر، کانگریس قائد معیز بھائی شیخ، سید نصرت قادری، شیخ عباس سر، فضل قاضی سر، موجود تھے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!