ایجوکشن

لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول میں یومِ جمہوریہ، ثقافتی پروگرام اور سالانہ تقسیم انعامات جلسہ کاانعقاد۔

سولاپور (اِقبال باغبان) : لٹل اینجل انگلش میڈیم اسکول رام واڈی سولا پور میں 26 جنوری کو ملک ہند کا 77واں یوم جمہوریہ نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ایڈوکیٹ سراج شیخ کے دست مبارک پرچم کشائی ہوئی۔ اس موقع پر ادارے کے صدر حاجی ایّوب منگلگری ، نائب صدر ڈاکٹر الیاس شیخ ، سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملّا ، ڈاکٹر عبداللطیف ، کوآرڈینیٹر ریاض ایم ولسنگکر، پرنسپلسفیان شاہ پورے ، جملہ تدریسی عملہ، علماء اکرام اور طلباء و طالبات کثیرتعداد میں حاضر تھے۔

پرچم کشائی کے فوراً بعد سالانہ تقسیم انعامات کے جلسے کا افتتاح شہر کے معروف ایڈوکیٹ سراج احمد شیخ کے دست مبارک عمل میں آیا۔ اس موقع پر مشہور فزیشن ڈاکٹر عبداللطیف ، سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ محمد عثمان کوہر ، القران ایجوکیشن سوسائٹی کے صدرحاجی پیغمبر شیخ ، ادارے کے ٹرسٹی و ذمےداران بشیر احمد شابدی ، برکت علی جاگیردار ، مدثر سید موجود تھے۔ ادارے کے صدر اور سیکرٹری کے ہاتھوں مہمانان کی گل پوشی کی گئی ۔ بعد از گل پوشی تقسیم انعامات کا سلسلہ شروع ہوا ۔

حالیہ تعلیمی سال کے دوران لی تعلیمی سرگرمیاں مثلاً ڈرائنگ مقابلہ، مضمون نویسی مقابلہ، تقریری مقابلہ، آرٹس ریاضی سائنسی نمائش، فوڈ فیسٹیول، احادیث مقابلہ، کھیلوں کے مقابلے وغیرہ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو اسناد، ٹرافی اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اسی طرح ایس ایس سی امتحانات میں گزشتہ 6 سالوں سے مسلسل 100 فی صد رزلٹ دینے کے لیے پرنسپل سفیان شاہ پورے ، نفیسہ نداف ، شائستہ شیخ ، مبشریں مجاور کو آئیڈیل ٹیچر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور شبنور مرسنالی ، ترنّم مجاور کی بہترین تعلیمی خدمات کے لیے مثالی ٹیچر کا ایوارڈ دیا

گیا۔واضح ہو کہ 25 جنوری 2025 کو اسکول میں سالانہ سوشل گیدرنگ منائی گئی جس کے افتتاح مشہور و معروف کینسر سرجن ڈاکٹر فہیم گولی والا، نور ایجوکیشن ٹرسٹ کے چیئرمین نذیر منشی صاحب، سوشل ہائی اسکول کے نائب صدر مدرس امتیاز شابدی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات نے اخلاقی اقدار اور سماجی مسائل پر مبنی تقریباً 28 گروپ ایکٹ پیش کیے جیسے مہمانان اور سرپرست حضرات نے خوب سراہا ۔ ان تمام گروپ ایکٹ کا انتخاب قاری ادریس منگلگری نے کیا تھا اور تمام ٹیچرز نے اس پر خوب محنت کی تھی۔

یومِ جمہوریہ کے موقعہ پر تقاریر ، حُب الوطنی کے گیت، احادیث اور ترجمہ، سورتیں اور تفسیر، حمد و نعت پیش کی گئیں ۔ اس جلسے کو کامیاب بنانے کیلئےقاری ادریس ، حافظ ثناء اللہ ، حافظ عمران ، قاری وسیم اکرم ، حافظ ادریس اور خصوصی طور پر مزمّل برچی اور تمام کلاس ٹیچرز نے خوب محنت کی اور جلسے کو کامیابی ہم کنار کیا۔ادارے کے صدر حاجی محمد ایّوب منگلگری ، سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق ملّا ، نائب صدر ڈاکٹر الیاس شیخ ، دیگر ممبران، اسکول کے باہمی رابطہ کار ریاض ولسنگکر اور پرنسپل سفیان شاہ پورے نے تمام اساتذہ اور طلباء و طالبات کو جلسے کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی ۔ایک بہترین ضیافت کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!