شہر

مالیگاؤں کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی کا ایم آئی ایم ناندیڑ دفتر کا دورہ

ناندیڑ: مالیگاؤں کے رکنِ اسمبلی (ایم ایل اے) مفتی اسماعیل قاسمی نے مجلس اتحاد المسلمین (ایم آئی ایم) ناندیڑ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں پارٹی ذمہ داران اور نو منتخب کارپوریٹروں کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سید معین، فیروز خان لالا اور مرزا امجد بیگ کی جانب سے مفتی اسماعیل قاسمی کی شال پوشی اور گل پوشی کی گئی۔ بعد ازاں نو منتخب کارپوریٹروں نے بھی معزز مہمان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گل پیش کیے۔

کارپوریٹر سید مجیب، مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ، محمدلطیف لوکھنڈوالا ، سید فصیح الدین، انصار خان، حبیب بگوان، محمد الطاف سر ، شیخ عمران، محمد ناصر، محمد اسماعیل، چاند پاشا قریشی، سہران الکسیری ، سید نذیر اور سہیل رمضانی ، رحیم احمد خان شامل تھے۔ اس موقع پر نئے کارپوریٹروں کا باضابطہ تعارف بھی کرایا گیا۔

تقریب کے بعد مفتی اسماعیل قاسمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر عوام کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کے جوش و خروش کو سراہتے ہوئے اتحاد و خدمت کے جذبے کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!