مہاراشٹرا
ماہ محرم الحرام کے پاک مہینے میں غوثیہ اکیڈمی ممبئی کی جانب سے شہر جلگاؤں کے علاقے آزاد نگر ہڈکو میں شجر کاری۔

جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی)
مورخہ 13 جولائی 2025 کو شہر کے علاقے آزاد نگر پمپرالا میں غوثیہ اکیڈمی ممبئی کی جانب سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا اس موقع پر ممبئی سے آۓ ہوئے مہمان فہیم مہاتے جاوید شیخ، مبین منیار، ان لوگوں کی قیادت میں شجر کاری کی گئی۔ فہیم مہاتے نے شجرکاری کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جلگاؤں شہر مہاراشٹر کا سب سے گرم علاقہ ہے اسی غرض سے ہمیں محسوس ہوا کہ یہاں شجرکاری بے حد ضروری ہے۔ اور ہم ساتھیوں نے اس ماہ حرمت میں شجر کاری کرنے کا ارادہ کیا۔ اسی طرح مشتاق بہشتی نے شجر کاری کی اہمیت اور شہر جلگاؤں میں اس کی ضرورت بیان کی۔ فرحان احمد نے غوثیہ اکیڈمی کے کاموں کو بیان کرتے ہوئے اس کار خیر میں حصہ لینے اور فلاحی کام کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر شریف شیخ، فاروق بہشتی، کمال الدین شیخ اور منور خان نے محنت کی۔