تعلقہ

متحد ہونے پر صدر بلدیہ مُسلم سماج کا ہوگا۔

کنوٹ کے مُسلم علاقوں سے انتظامیہ کا سوتیلا رویہ ،کنوٹ میں منعقدہ جلسہ سے سیّد معین کا خطاب،

کنوٹ (اکرم چوہان) میونسپل انتخابات کے پیشِ نظر آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین کی جانب سے کنوٹ شہر میں تحصیل گراؤنڈ میں ‘ حالات حاضرہ ‘ کے عنوان سے ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا،اس جلسہ میں مِرزا امجد بیگ ،مراٹھوادا صدر فیروز لالہ اور مجلسِ کے سینئر قائد سید معین نے خطاب کیا سید معین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کنوٹ کے غیور مسلمانوں کو بی جے پی میں شامل ہونے میں بڑی دلچسپی ہو رہی ہے۔

میدان حشر میں اللّٰہ جب پوچھیگا دنیا کی زندگی چار روزہ ہے اُسکے بعد کیا جواب دوگے،کشمیری مسلمانوں کو ستانے کے لیے قانون،تین طلاق کا قانون ،وقف کا قانون یہ سب مسلمانوں کو برباد کرنے کے قانون بنائے گئے ہے ۔2014 کے بعد سب سے زیادہ جسکو ستایا گیا وہ قوم مسلمان ہیں
مجلسِ حق پرست کی جماعت ہے،سب کہتے ہے کہ مجلسِ یہاں آئیگی تو بی جے پی آئیگی لیکِن 2017 میں مجلسِ نے کنوٹ بلدیہ الیکشن میں حصہ نہیں لیا تھا پھر کیوں یہاں بی جے پی آئی ،ممبئی کے ٹرسٹ نے سیلاب زدہ متاثرین کو دی گئی 5 ایکر زمین ایک فرد میں اپنے نام کرلی ۔

مجلسِ چناؤ جیتیگی تو سب کا حساب ہوگا،مسلمانوں کو متحد منظّم ہونے کی ضرورت ہے۔تاکہ مُسلم بستیوں میں ترقیاتی کام ہوں۔جے بھیم – جے میم کا نعرہ سبسے پہلے مجلسِ نے دیا۔یہی نعرہ دیتے ہوئے سبکو آگے بڑھنا چاہیے ،دلیت مُسلم ورودھی پارٹی آج بی جے پی ہے،اگر تمھارے نمائندے جیت کر آئیگے تو ہی کام ہونگے،یہاں کے پتنگ نشان کے نمائندوں کو جتاؤ ،چناؤ کے وقت مسلمانوں کے سر پر ہاتھ پھیرایا جاتا ہے،ٹوپی بھی پہنلی جاتی ہے لیکن الیکشن کے بعد دھوکہ ہی ملتا ہے۔وہیں اُنہونے اعلان کیا کہ مجلسِ آنے والی بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اُتر کر اپنے نمائندے بلدیہ میں بھیجیگی ۔
اس موقع پر کنوٹ کے گبّر قاضی،شیخ ندیم،شیخ عامر ،فہیم قریشی،شیخ عتیق،شیخ فیاض کے علاوہ مجلسِ کارکن موجود تھے ۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!