مراٹھوڑ ا

مثبت صحافت معاشرے میں مثبت سوچ پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔۔۔ لاتور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے

لاتور(محمد مسلم کبیر) اگر صحافت میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ،تعمیری تحریر اور مسائل کا حل تلاش کرنے پر توجہ دی جائے تو ہی سماجی بھلائی حاصل ہو سکتی ہے۔ بصورت دیگر منفی صحافت معاشرتی ترقی کی رفتار کم کر دیتی ہے۔ یہ بات لاتور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے نے کہی۔صحافیوں کے یک روزه ورکشاپ، شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لاتور کی مشترکہ کاوش سے بھالچندر بلڈ بینک لاتور میں منعقد ہوئی۔اس میں ضلع کے تمام صحافیوں نے شرکت کی۔اس ورکشاپ کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے موجود تھے۔ صدارت مجلس اطلاعات عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ویویک کھڈسے نے کی۔
اس ورکشاپ میں نیوز رپورٹنگ میں صحیح املا کی اہمیت پر مراٹھی زبان کے ماہر پروفیسر دیپک اور مصنوعی ذہانت اور صحافت کے موضوع پر ضلع افسر برائے اطلاعات پروشوتم رکمے،شعبہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر،ڈاکٹر شام ٹرکےاور ضلع انفارمیشن آفیسر تاناجی گھولپ نے رہنمائی کی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے نے کہا کہ صحافت ہمیشہ مثبت اور حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے۔صحافیوں کو چاہئے کہ وہ مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کے حل بھی تجویز کریں۔بدقسمتی سے آجکل صحافت زیادہ تر پولیس محکمے کے گرد گھومتی ہے،حالانکہ پولیس معاشرے کا چھوٹا سا حصہ ہے لیکن 70 سے 80 فیصد صحافتی مواد پولیس سے متعلق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت میں توازن ہونا چاہئیے اور شعبہ صحافت میں خواتین کی کم تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلط یا جھوٹی خبریں پڑھ کر دل افسردہ ہو جاتا ہے۔اپنے طالب علمی کے دور میں ان کے والدین انہیں اچھی زبان اور معلومات کے لیے مخصوص اخبار پڑھنے کا مشورہ دیتے تھے، لیکن آج وہ اپنے بچوں کو اس طرح کی نصیحت نہیں کر سکتے۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جدید صحافت کو خود احتسابی کی ضرورت ہے۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور املا و زبان کی درستگی صحافت کے لیے ضروری ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ویوک کھڈسے نے کہا کہ مستقبل میں صحافت میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ناگزیر ہو جائے گا۔صحافت کے ذریعے سماجی شعور بیدار کرنا سب سے اہم ہے اور صحافیوں کے لیے اپنی ساکھ برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔
ورکشاپ کا آغاز انّا بھاؤ ساٹھے،درپن کار بال شاستری جامبھیکر، لوکمانیہ تلک کی تصاویر پر گلپوشی اور شمع روشن کر کے کیا گیا۔ نظامت اُدھو فڈ نے کی اور ضلع بھر سے بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!