مجلسِ کے قومی صدر بیرسٹراسدالدین اویسی کی جانب سے فیروز لالہ کی ستائش ۔

ناندیڑ (راست):-ایم آئی ایم کے قومی صدر ایم پی بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مراٹھواڑہ کے صدر فیروز لالہ کی ناندیڑ میونسپل کارپوریشن سمیت مراٹھواڑہ میں اے آئی ایم آئی ایم کی شاندار کامیابی میں پارٹی کیلئے تعاون اور انتھک محنت کے لئے ان کی تعریف کی۔مختلف چینلس پر دیئے گئے انٹرویوز میں پارٹی کے قومی صدر اویسی نے پارٹی کے سینیئر لیڈر فیروز لالہ کی تعریف کی۔
اس سال کے میونسپل انتخابات میں، ناندیڑ میں 14 اور اورانگ آباد 33 کارپوریٹر وہیں پربھنی کے علاوہ جالنہ میونسپل کارپوریشنوں کے لیے اے آئی ایم آئی ایم کارپوریٹر منتخب ہوئے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی نے مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ مراٹھواڑہ میں تنظیم سازی میں اہم قدم اٹھائے ہیں۔ ریاستی صدور امتیاز جلیل، سید معین اور فیروز لالہ نے اس ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کی۔یہی وجہ ہے کی مجلسِ نے کامیابی حاصل کی۔
واضع ہو کہ فیروز لالہ نے اپنا سیاسی آغاز نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) سے کیا۔ اس کے بعد وہ ایم آئی ایم میں سرگرم ہوگئے اور تھوڑے ہی عرصے میں وہ ضلع کے علاوہ مراٹھواڈا میں ایک موثر لیڈر کے طور پر جانے گئے ہیں۔ ایم آئی ایم نے ایک بار پھر مراٹھواڑہ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے پارٹی کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، اور سیاسی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ یہ نتیجہ اگلے اسمبلی انتخابات کے لیے کافی اہم ہوگا.




