شہر

مجلس احرار اسلام ہندضلع ناندیڑ کے زیراہتمام سماجی برائیوں کو ختم کرنے سماج سدھار مہم کا آغاز


6 نومبر 2025/بروز جمعرات مجلس احرار اسلام ہندضلع ناندیڑ کے زیراہتمام سماجی برائیوں کو ختم کرنےسماج سدھار مہم کا شہر ناندیڑ کے گرامن علاقہ مجاہد پیٹ سے باضابطہ آغاز کیا گیا اس مہم میں نشہ، خودکشی، ناجائز تعلقات، لڑائی وقتل، جیسے برے عمل سے مسلم معاشرہ بالخصوص مسلم نوجوانوں کو روکنے کی کوشش کی جارہی جس کی وجہ سے مسلم نوجوان تباہی اور نقصان کے دہانے پر جارہا ہے اس مہم میں کارنر میٹنگ اور نکڑ جوڑ کے ذریعہ نشہ، خودکشی، ناجائز تعلقات، لڑائی وقتل، سے ہونے والے نقصان اور اس سے بچنے کی تلقین وتدبیر قرآن

وحدیث کی روشنی میں مسلم نوجوانوں کے سامنے پیش کی جارہی ہے تاکہ ہمارا ” بیش قیمتی سرمایہ نوجوان” اپنی جوانی کو اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے اور اسلام کو سربلند کرنے میں لگاسکے نیز مسلم معاشرہ بالخصوص اہلِ خانہ کو ایک دیندار اورنیک وصالح نوجوان مل سکے واضح ہوکہ اس مہم کا اجراء شیرِ پنجاب شاہی امام حضرت مولانا محمد عثمان صاحب لدھیانوی دامت برکاتہم کے دستِ مبارک سے 5 اکتوبر 2025 عظیم الشان جلسہ عام قومی یکجہتی وتحفظ ختمِ نبوتؑ کانفرنس حیدر گارڈن ناندیڑ میں عمل آیا تھا نیز حضرت شاہی امام صاحب کی ایماء وحکم پر ہی اس مہم کا

آغاز کیاگیا مجاہد پیٹ کے اس مہم میں مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی جنرل سیکریٹری مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ نے خصوصی خطاب فرمایا جبکہ جناب عبدالصمد شاہد صاحب نائب صدر مجلس احرار اسلام ہند ضلع ناندیڑ،جناب محمد رفیع احمد صاحب رکن گرام پنچایت دھنے گاوں و نوجوانانِ مجاہد پیٹ وعوام الناس شریک رہے اس کارنر میٹنگ ونکڑ جوڑ کو کامیاب بنانے میں رفیع احمد صاحب ممبر گرام پنچایت دھنے گاوں مولانا محمد رضوان صاحب حسامی حافظ محمد خلیل صاحب حافظ محمد کلیم صاحب ودیگر اہم رول ادا کیا

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!