اسلامی

محمدعلیان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا

ناندیڑ : 12؍مارچ (ایس این شیخ) ناندیڑ کے علاقہ رحمت نگر، دیگلور ناکہ کے رہائشی جناب محمد الیاس ولد محمد ابراہیم صاحب کے فرزند ارجمند محمد علیان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرکے ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ کم عمری میں عبادت کا یہ شوق دیکھ کر گھر والوں اور عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس مبارک موقع پر رشتہ داروں اور دوست احباب کی جانب سے محمد علیان ولد محمد الیاس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

خصوصی طور پر علیان کے بڑے تایا جان محمد ایوب، چھوٹے تایا محمد اسحاق سمیت تمام چچا، نانا، نانی، ماما، مامی اور دیگر اہل خانہ نے معصوم بھتیجے، بھانجے اور نواسے کی روزہ رکھنے میں بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اس خوشی کے موقع پر اپنی محبت اور مسرت کا اظہار کیا۔

اہل خانہ نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ محمد علیان کو صحت و عافیت کے ساتھ دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے اور آئندہ بھی عبادات میں استقامت نصیب فرمائے۔ آمین۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!