ایجوکشن

محمد داؤد سر کو قومی سطح کا ایوارڈ تفویض ہونے پر ، مہاراشٹر اُردو سنگھرش سمیتی کی جانب سے گلپوشی و مبارکباد

ناندیڑ : ایکتا اُردو پرائمری اسکول اردھاپور کے معروف معلم اور سماجی کارکن محمد داؤد سر کو اُن کی تدریسی، علمی اور تعلیمی خدمات کے اعتراف میں 26 اکتوبر 2025 کو غالب اکیڈمی دہلی میں قومی سطح کا ایوارڈ تفویض کیا گیا، جو کہ ملت اُردو کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

اس موقع پر مہاراشٹر اُردو سنگھرش سمیتی کی جانب سے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں داؤد سر کو پھولوں کا ہار پہنا کر اُن کی خدمت میں گلپوشی کی گئی اور اُنہیں دلی مبارکباد پیش کی گئی۔

مہاراشٹر اُردو سنگھرش سمیتی کے ریاستی صدر نوید قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"داؤد سر کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا نتیجہ ہے بلکہ یہ پوری اُردو برادری کے لیے باعثِ فخر اور حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔”

اس موقع پر کئی معزز اساتذہ، تعلیمی اداروں کے نمائندگان، اور سماجی کارکنان نے شرکت کی اور محمد داؤد سر کی خدمت میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہاراشٹر اُردو سنگھرش سمیتی کےعبدالباری سر جوائنٹ سیکریٹری نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ،ضیاءالحق سر ریاستی سیکریٹری نے طلباء و طالبات کو تعلیم میں در پیش مسائل پر اپنی بات رکھی اور عبدالواسع سر ریاستی سوشل میڈیا انچارج نے کہا کہ طلباء و طالبات کو پرائمری سطح سے ہی مسابقتی ( Competitive ) امتحان کی تیاری کرانے پر زور دیا

آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!