مدرسہ حضرت حفصہؓ للبنات کا چوتھا سالانہ جلسہ کا انعقاد
طالبات کے تعلیمی مظاہرے اور جلسۂ تقسیم انعامات و اسناد

ناندیڑ:17؍فروری ( راست) 15؍فروری بروز اتوار بمقام گولڈن فنکشن ہال ایک سالانہ جلسہ اور تقسیم انعامات و اسنادات کا اہتمام عمل میں آیا۔ مکتبہ حضرت حفصہؓ للبنات کا یہ چوتھا سالانہ جلسہ تھا، جس میں 19؍ طالبات کو انعامات اور اسنادات سے نوازا گیا۔ جنھوں نے انتھک محنت اور مستقل مزاجی کے ساتھ قرآن کریم ناظرہ مکمل کیا تھا۔ مدرسہ کی ابتداء 28؍مئی 2022ء بروز ہفتہ کی گئی تھی۔ 4؍ماہ تک صرف 8؍طالبات تعلیم حاصل کرتی رہیں، کسی دینی مدرسہ کی ابتداء کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں، تاہم اس مکتب کی حافظہ عالمہ اور قابل ترین معلمہ نے ہمت نہیں ہاری۔ اپنی محنت، لگن و جستجو سے اس تعداد کو بڑھانے کی شدید کوشش کی اور اس میں اللہ کے فضل و کرم سے کامیاب ہوئیں۔
سال 2023ء میں یہ تعداد بڑھ کر 40؍ تک پہنچ گئی اور 3؍طالبات کا قرآن ناظرہ محض 6؍سال کی عمر میں مکمل ہوا۔ اس مدرسہ کی معلمہ زہرہ بتول عباسی جو عصری تعلیم میں B.A,L.L.B اور L.L.M کی ڈگری رکھتی ہیں نے اپنی محنت شاقہ سے اس شجر کی آبیاری میں اپنی مختلف النوع صلاحیتیں صرف کی اور 2024ء میں مکتب کی طالبات کی تعداد 70 ؍تک پہنچ گئی جس سے 10؍طالبات نے اپنا ناظرہ قرآن مکمل کیا۔
2025ء میں 20؍طالبات نے ناظرہ قرآن مکمل کیا۔
2025ء میں 20؍طالبات نے ناظرہ قرآن مکمل کیا، جن میں 6؍خواتین کی عمریں 40؍سال سے زائد تھیں۔ 2026ء میں 19؍طالبات کا ناظرہ قرآن مکمل ہوا، جن میں 2؍خواتین کی عمریں 40-50 سال کے درمیان ہیں۔
مکتب حفصہؓ للبنات میں حفظ قرآن کا بھی نظم رکھا گیا اور اس مکتب میں چھوٹی عمر کی طالبات کے ساتھ ساتھ بڑی عمر کی خواتین بھی حفظ قرآن کے شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور اب تک ایک اندازے کے مطابق 10؍طالبات نے حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔ جون 2026ء سے ڈسمبر 2026ء کے د رمیان ان شاء اللہ 5 تا 6؍طالبات حفظ قرآن مکمل کرلیں گی۔
(۱) 2024ء میں ایک طالبہ ریشما بیگم بنت شیخ فاروق نے 155؍دن میں قرآن حفظ کیا۔
(۲) 2025ء میں 3؍طالبات کا حفظ مکمل ہوا۔ افشاں صدف اہلیہ محمد نوید صاحب نے صرف 78؍دنوں میں قرآن کریم حفظ کیا۔
(۳) سعدیہ فاطمہ محمد غوث نے 336؍دن میں قرآن حفظ کیا۔
(۴) مہک بیگم بنت الیاس خان نے 361؍دن میں قرآن حفظ کیا۔
(۵) عرشیہ فاطمہ شیخ مجیب نے 327؍ دن میں قرآن حفظ کیا۔
(۶) بڑی عمر کی خواتین جن کی عمر 70؍سال کے اوپر ہے 15؍پارے حفظ کرچکی ہیں۔
(۷) ایک خاتون جن کی عمر 40 سال ہے کے 18؍پارے مکمل حفظ ہوچکے ہیں۔
(۸) بہرحال اکثر طالبات کے 10، 9، 16، 11 تک پارے حفظ ہوچکے ہیں۔
شعبہ عالمیت:
الحمدللہ امسال یکم جون 2025ء سے شعبہ عالمیت کا بھی آغاز ہوچکا ہے۔ الحمدللہ 17؍ طالبات زیر تعلیم ہیں۔
مکتبہ حفصہؓ للبنات مسجد کمیٹی حضرت عمر فاروقؓ کے زیر نگرانی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ مکتبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور شعبہ جات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید دو مقامات کا تقرر کیا گیا ہے۔ بڑی عمر کی لڑکیاں اور خواتین پردے کے اہتمام کے ساتھ معلمات کی نگرانی میں نئے جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف راغب ہوچکی ہیں۔ مکتبہ کے ذمہ داران کی خواہش تھی کہ عمر کالونی کے ہر گھر میں ایک عالمہ اور حافظہ ہو، اسی جذبے کی تکمیل کے لیے مسجد کمیٹی کے ذمہ داران محنت اور کوشش کررہے ہیں۔جس میں مسجد کمیٹی کے صدر مولانا اویس الرحمن صاحب سبیلی، ڈاکٹر انیس الرحمن، محمد خلیل بھائی میکانک ، محمد فاروق اور رُفقاء کی زیر نگرانی اپنی منزل کی طرف گامزن ہیں۔
اس جلسے میں حاضرین کے لیے ریفریشمنٹ کا نظم بھی کیا گیا تھا جو ہماری روایت ہے۔ اس جلسے کے مہمان خصوصی کے طور پر مدرسہ منیرالہدیٰ للبنات کاماریڈی کی معلمات نے شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ اس جلسے میں میت کو غسل اور کفنانے کے طریقے کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور طلباء و طالبات نے نعت، حمد، مکالمے اور مختلف ڈراموں کے ذریعے بدعت، شرک اور غیر ضروری رسومات سے اجتناب کا درس دیا۔ جلسہ کا اختتام دُعائیہ کلمات پر ہوا۔




