مدرسہ حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کے جانب سے امسال ناظرہ قرآن مکمل کرنے والے 250 ناظرہ خواں،37 اساتذہ کا پرتپاک استقبال

اردھاپور (شیخ زبیر) حضرت عبداللہ ابن امِّ مکتومؓ اردھاپور کے جانب سے اردھاپوراطراف اکناف میں سال 2025_2026 میں ناظرہ قرآن کریم مکمل کرنے والے طلباءو طالبات (جن کی تعداد تقریبا 250 ہے) ان ناظرہ خواں کے اعزاز وحوصلہ افزائی میں اور ان کے اساتذہ کے بے لوث محنت اور خدمت پر استقبال و اعترافِ خدمت میں عظیم الشان جلسہ عام بضمن اعزاز و اعترافِ خدمت

بتاریخ 11جنوری 2026 صبح 9 بجے تا ظہر مدرسہ ھذا میں بڑے تزک واحتشام سے منعقد ہوا اس اجلاس کی سرپرستی وصدارت حضرت مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ھذا نے فرمائی جبکہ اجلاس میں دانشورانِ قوم وملت ،معزز علماء کرام، واساتذہ مکاتب،طلباء مکاتب،سرپرستانِ طلباء،مرد وخواتین کثیر تعداد میں شریک رہے،جلسہ کی ابتداء قرآن کریم کی تلاوت سے ہوئی نعتیہ کلام کے بعد مدرسہ ھذا کے طلباء نے مختصر مگر دلچسپ پروگرام پیش کیا اس کے بعد مولانا سہیل صاحب ندوی مدرس مدرسہ ہذا نے آے ہوے تمام ہی مہمان کرام کا استقبالیہ
نظم کے ذریعہ استقبال کیا اس کے بعد مفتی محمد مختار صاحب اشاعتی امام وخطیب جامع مسجد اردھاپور نے مختصر پر مغز خطاب فرمایا،مولانا محمد یوسف صاحب اشاعتی ناظمِ تعلیمات نے اس اجلاس کی غرض وغایت بیان فرمائی اور طلباء وسامعین کو قران سے وابستہ ہونے اور قران اہل قران سے محبت کرنے کی تلقین فرمائی بعدہ مولانا عبدالوحید صاحب اشاعتی ناظم مدرسہ ہذا نے موجودہ حالات میں مکاتب دینیہ اور دینی تعلیم کی ضرورت پر پُر مغز ومفصل خطاب فرمایا نیز اجلاس میں شریک تمام ہی حاضرین بالخصوص مہمانانِ خصوصی ومدعوئینِ خصوصی کا پرتپاک استقبال
کیا اور دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ساتھ ہی تمام ہی معاونینِ اجلاس کا بھی شکریہ ادا کیا نیز اس طرح کے پروگرام کو آئندہ میں بہت بہتر ومنظم طریقہ سے منعقد کرنے کا عزم وارادہ کیا نیزصدرِ اجلاس مولانا عبدالوہاب صاحب بیتی بانی ومہتمم مدرسہ ہذا کے دست مبارک سے معلمینِ مکاتب کی خدمت میں سنداعترافِ خدمت، ٹرالی بیاگ،پیش کیا گیا،جبکہ طلباء وطالبات کو تکمیل ناظرہ قرآن کے اعزاز میں سندِاعزازی،قرآن
کریم،واٹر باکس، سےنوازہ گیا نیز اس وقت حافظ نوید صاحب اشاعتی نائب ناظم مدرسہ وجمیع اساتذہ کرام مدرسہ ہذا تشریف فرمارہے نیز صدر اجلاس ہی کی رقت آمیز دعا پر اجلاس ختم ہوا،جلسہ کے نظامت مولانا محمد زبیر صاحب محمدی نے بحسن خوبی انجام دی، اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں حافظ نوید عمران صاحب،حافظ محمد یوسف صاجب، انجنیر وسیم صاحب، محبین معاونین و جمیع اراکین و اساتذہ مدرسہ ہذا نے اہم رول ادا کیا




