مدرسہ عربیہ و مکتب منیر الہدیٰ، مسجد حضرت سلمان فارسی میں نماز کی پابندی پر طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

(منورخان)
ناندیڑ تاریخ 22 اگست 25 / مدرسہ عربیہ و مکتب منیرالہدیٰ، مسجد حضرت سلمان فارسی عمر کالونی ناندیڑ میں ایک بابرکت و روح پرور پروگرام منعقد ہوا، جس میں ان طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا جو مسلسل 40 دن تک پانچ وقت کی نماز تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ ادا کرتے رہے۔
اس سلسلے میں آج بعد نماز جمعہ ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کا آغاز محمّدافضال کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد حافظ یاسر نے نہایت پرکیف انداز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
اس موقع پر مہمانِ خصوصی حافظ ادریس صاحب، امام و خطیب نئی مسجد نے اپنے بیان میں طلبہ کو نماز کی اہمیت، پابندی اور اس کے روحانی و جسمانی فوائد سے آگاہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ نماز ہی کامیابی کی کنجی ہے اور ہر حال میں اسے ادا کرنا لازم ہے۔ ان کی پُراثر دعا پر پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔
تقریب میں دو خوش نصیب طلبہ شیخ زکریا شیخ خورشید ، محمّد سفیان خان امجد خان کو بطور انعام سائیکل دی گئی۔ مکتب کے ذمہ دار حضرت مولانا سید انس صاحب کی کوششوں سے طلبہ میں نماز کی بیداری اور شعور دن بدن فروغ پارہا ہے۔ مولانا نے اس موقع پر فرمایا کہ نماز ہر مومن کے لیے نہ صرف فریضہ ہے بلکہ کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔
پروگرام میں اساتذہ مفتی عبدالله شعیب قاسمی، مفتی عطا الرحمن قاسمی ،مولانا شہباز فلاحی ،حافظ عبد الرحمن ،حافظ اسلم ،حافظ معروف، حافظ سفیان ،حافظ یا سرح،حافظ وسیم ، مختار بابا ذمہ دارمسجد کے علاوہ طلبہ بڑی تعداد موجود تھے اور خوشی و مسرت کا ماحول دیکھنے کو ملا۔ھنے کو ملا۔




