ایجوکشن

مدرسہ قریشہ اردو پرائمری اسکول کے طلبہ وطالبات میں

اساتذہ ومعلمات کی جانب سے کاپیوں کی تقسیم

ناندیڑ:(منورخان)قدیم شہر ناندیڑ کا ایک نامور ادارہ ہے جو گزشتہ 50؍سالوں سے مسلم طلبہ وطالبات کی تعلیم وتربیت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دے رہاہے۔ ادارہ سے اب تک ہزاروں طلبہ وطالبات استفادہ کرچکے ہیں ۔ مدرسہ قریشہ اردو پرائمری اسکول ایک عالی شان کشادہ اور قدرتی روشنی سے آراستہ عمارت میں طلبہ وطالبات کی ہمہ جہت ترقی کاکام انجام دے رہاہے۔ یہاں کے تجربہ کااور تربیت یافتہ اساتذہ ومعلمات بچوں کی تعلیم وتربیت میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں ،مدرسہ قریشیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے سرپرست اور والدین میں زیادہ ترمزدورپیشہ ہیں۔
اس لئے اس سال اساتذہ ومعلمات نے طلبہ وطالبات کے لئے اسکول بیاگ اور بیاضات (کاپیوں )کا انتظام اپنی جانب سے کرنے کا فیصلہ کےا، اس کے پہلے مرحلے میں اول تا چہارم جماعت کے تمام طلبہ وطالبات میں اسکول بیاگ تقسیم کئے گئے۔ اور آج دوسرے مرحلے میں اول تا ہفتم جماعت کے تمام طلبہ وطالبات میں A4سائز کی کاپیاں تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر مدرسہ کے صدرمدرس جناب محمد عمران صدیقی ،نے تمام اساتذہ ومعلمات کی اس کوشش کو سراہا اور بچوں کے مستقبل سنوارنے کے عمل میں اسے ایک خوش آئنداقدام بتایا، اور آئندہ بھی اس طرح کی کوشش جاری رکھنے کا عزم تمام اساتذہ ومعلمات نے کیا۔
todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!