ایجوکشن

مدرسہ محمدیہ عربیہ اورلبنی اردو پرائمری اسکول میں پرچم کشائی

یومِ جمہوریہ کے موقع پر ناندیڑ شہر کی مشہور و معروف دینی و عصری اقامتی درسگاہ مدرسہ محمدیہ عربیہ اور لبنی اردو پرائمری اسکول ندیم کالونی گاڑے گاؤں روڈ ناندیڑ میں پرچم کشائی کی گئی


ناندیڑ ( نامہ نگار) محمد خواجہ ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی ناندیڑ کے زیرِ اہتمام مدرسہ محمدیہ عربیہ اور لبنی اردو پرائمری اسکول میں 26 جنوری 2026 پرچم کشائی کرنے کے بعد ادارے کے طلباء وطالبات نے بہت ہی خوبصورت انداز تقاریر اور مکالمے پیش کئے طلباء وطالبات کے والدیں و سرپرستوں نے ادارے کے تعلیمی کیفیت سے اطمینان کا اظہار کیا اور خوشی ومسرت سے طلباء کو نقد انعامات سے نوازا اور حوصلہ افزائی کی ۔۔

اس موقع پر ادارے کی جانب سے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا آخر میں ادارے کے بانی و مہتمم حافظ و قاضی محمد رفیق اشاعتی نے طلباء کے سرپرستوں سے خطاب میں کہا کہ پہلا مدرسہ ماں کی گود ہوتا ہے اس لیے آپ اپنے بچوں کی تعلیم کی فکر خود کی جئیے
اس موقع پر مدرسہ اور اسکول کے تمام اساتذہ موجود تھے

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!