مرحوم محمد عبدالمختا ر عابد صاحب کی بیٹیوں کی کامیابی، دعاؤں میں یادگار بن گئی

ناندیڑ، 13 مئی: مرحوم محمد عبدالمختا ر عابد صاحب کی دو ہونہار بیٹیوں نے امسال بارہویں جماعت کے امتحانات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔
عابد صاحب کی دوسری نمبر کی صاحبزادی حُرین ناز نے یوسفیہ ہائی اسکول، ناندیڑ سے بارہویں جماعت میں %71.67 نمبرات حاصل کیے، جب کہ تیسری نمبر کی بیٹی، زارا ناز نے الرضوان ہائی اسکول سے %73 نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
یہ کامیابی ان بچیوں کی انتھک محنت، ثابت قدمی اور ان کی ماں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ تاہم، ان بچیوں کی خوشی کے اس موقع پر ان کے والد مرحوم محمد عبدالمختا ر عابد صاحب کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ وہ اگر آج ہوتے، تو اپنی بیٹیوں کی اس کامیابی پر یقیناً بے حد خوش ہوتے۔
مرحوم کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور جاننے والے تمام افراد سے ادباً گزارش ہے کہ وہ مرحوم عابد صاحب کی مغفرت کے لیے اللہ رب العزت سے دعا کریں، کہ
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور حضور نبی کریم ﷺ کے صدقے انہیں اپنی رحمت میں جگہ دے۔ (آمین، ثم آمین)
ادارہٹی او ایل اردو نیوز کی جانب سے حرین ناز اور زارا ناز کو تعلیمی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔