ایجوکشن

مرحوم پروفیسر فخرالدین بینّو ر کی , یادمیں دیا جانے والا اعزازی ایوارڈ 2025 کے لیئے ساحل کبیر منتخب

سولاپور – ( اقبال باغبان): اقلیتوں، محروم طبقات اور سماج کے حاشیے پر زندگی گزارنے والے لوگوں کی بےبسی، تنگی اور ان کے تئیں سماج و حکومتی نظام کے رویّے کی حقیقت پسندانہ تصویر پیش کرنے والے ایک حساس و باصلاحیت نوجوان ادیب کی حیثیت سے ساحل کبیر پہچانے جاتے ہیں۔ اسی شناخت کے اعتراف میں اس سال کا مرحوم ’’پروفیسر فخرالدین بیننور سماجی قدردانی یادگاری اعزاز – 2025‘‘ انہیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے حال ہی میں ہوئی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

میٹنگ میں کمیٹی کے عہدیداران ڈاکٹر مستجیب خان، ڈاکٹر یوسف بینّور، کلیم عظیم، سرفراز احمد، پرنسپل فاروق شیخ، رینوکا کڈ اور اُلہاس ویدپاٹھک وغیرہ موجود تھے۔اس اعزاز میں 15000 روپے نقد تو صفی نامہ/ ،ٹرافی اور پروفیسربینّور کی کتابوں کا مجموعہ پیش کیا جائے گا۔
کُرُندواڑ ضلع کو لہا پور کے رہائشی ساحل کبیر مہاراشٹر کے معزز و معروف شاعر ہیں۔ وہ لٹریچر، کہانی نویسی اور ڈرامہ نگاری کے میدان میں بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی متعدد نظمیں یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہیں۔ ان کی اب تک 5 کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن میں شامل

ہیں:’فار(2017)‘ ، ’سوِنیہ اسواسْتھ (2018)، ‘کَتھاگَت’ (2019)، ‘می جَیورانا’ (2022)، ‘سولو کورس’ (مختصر نثری تحریروں کا مجموعہ، 2022)، اور ‘فیوزن کنفیوزن’ (شعری مجموعہ، تحریر کے ساتھ ساتھ وہ سماجی کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ سانگلی کرندواڑ علاقے میں نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کا کام مسلسل جاری رکھتے انہوں نے ’مِٹّی‘ اور ‘نو ون کل تھاٹس’ نامی شارٹ فلمیں تیار کی ہیں جنہیں ریاستی ایوارڈز مل چکے ہیں۔

نیز ’نال بندھ‘ اس مختصر فلم کا اسکرپٹ انہوں نے لکھا اور اس میں اداکاری بھی کی ہے۔پیشہ ورانہ طور پر وہ ایک استاد ہیں اور ’’اسپیڈ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ‘‘ نامی کالج طلبہ کے لیے نجی کوچنگ سینٹر چلاتے ہیں۔ اسٹیج کمپیئرنگ، اسکرپٹ رائٹنگ اور وائس اوور میں انہیں خصوصی مہارت حاصل ہے۔ انہیں ریاست کی متعدد تنظیموں اور اداروں کی جانب سے مختلف اعزازات بھی مل چکے ہیں۔انتخابی کمیٹی نے ساحل کبیر کی سماجی، فکری اور ثقافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں بہت جلد یہ اعزاز شولاپور میں تفویض کیا جائے گا، جس کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا — یہ بات کمیٹی نے اس پریس ریلیز کے ذریعے واضح کی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!