جرائم

مرچ پاؤڈر آنکھوں میں پھینک کر لوٹ کرنے والا ملزم چھ گھنٹوں میں گرفتار – ناندیڑ دیہی پولیس نے 1,22,850 کا مال برآمد کیا

ناندیڑ (نمائندہ): ناندیڑ دیہی پولیس نے صرف چھ گھنٹوں کے اندر مرچ پاؤڈر آنکھوں میں پھینک کر زبردستی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے 1,22,850 مالیت کا مال برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ملزم کی شناخت شیخ سلمان شیخ انور (عمر 28 سال، پیشہ آٹو ڈرائیور، ساکن خودبینگر چوک، ہندستان میڈیکل کے قریب، ناندیڑ) کے طور پر ہوئی ہے۔

ضبط شدہ مال: نقد رقم 95,850/-، سام سنگ کمپنی کا ٹیبلٹ (قیمت 22,000/-)
بایومیٹرک مشین (قیمت 5,000/-) کل برآمد مال 1,22,850/-

مقدمے کے مطابق، بھارت فائننس اِنکلوژن لمیٹڈ کے فیلڈ منیجر بچت گروپ کی وصولی کے دوران مذکورہ رقم اپنے ساتھ لے کر جا رہے تھے۔ اسی دوران جواد کالونی عیدگاہ میدان کے قریب ایک نامعلوم شخص نے ان کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر پھینک کر رقم سے بھرا بیگ اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گیا۔

اس واقعہ کے بعد ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارنے مال سے متعلق جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے تمام تھانوں کو سخت ہدایات جاری کی تھیں۔ انہی ہدایات کے تحت پولیس انسپکٹر اومکانت چنچولکر کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم نے کارروائی شروع کی۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے صرف چھ گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کے قبضے سے لوٹا گیا سارا سامان — 95,850 نقد، سام سنگ ٹیب 22,000 اور بایومیٹرک مشین 5,000 — کل 1,22,850 مالیت کا برآمد کیا گیا۔
ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!