"مشن اُڑان” نے دی اُمید کی نئی پرواز!
ناندیڑ پولیس کے عظیم الشان روزگار میلے میں 3502 نوجوانوں کو ملا روزگار، معذور امیدواروں کو بھی موقع

ناندیڑ | نمائندہ خصوصی: پولیس صرف قانون کا رکھوالا نہیں بلکہ سماج کا ایک ذمہ دار ستون ہے – اس بات کو سچ کر دکھایا ناندیڑ پولیس نے!
محترم پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ابیناش کمار کی رہنمائی میں شروع کیے گئے "مشن سہیوگ” کے تحت "مشن اُڑان” نامی منصوبے کے ذریعے 3 مئی 2025 کو پولیس ہیڈکوارٹر ناندیڑ میں ایک عظیم الشان روزگار میلہ منعقد کیا گیا۔
📊 روزگار میلے کے اہم اعداد و شمار:
✅ 9015 نوجوانوں نے رجسٹریشن کروایا
✅ 6038 نوجوانوں کی براہِ راست شرکت
✅ 3502 امیدواروں کو ملا جاب آفر لیٹر
✅ ملک بھر سے 97 معروف کمپنیاں شامل
- ✅ 3 معذور نوجوانوں کو بھی ملا روزگار
🙌 معذور افراد کے لیے امید کی کرن
دو گونگے بہرے اور ایک جسمانی طور پر معذور نوجوان کو یوتھ شکتی فاؤنڈیشن اور 24/7 کمپنیوں نے ملازمت دے کر مثال قائم کی۔
☀️ عمدہ انتظامات – گرمی میں بھی سکون
شرکت کرنے والے امیدواروں کے لیے:
❄️ ٹھنڈے پانی کی سہولت
🎪 وسیع ٹینٹ و پنکھے
🍲 لذیذ ناشتہ اور دوپہر کا کھانا
کا مناسب انتظام کیا گیا تاکہ کسی کو کوئی دقت نہ ہو۔
👏 اہم شخصیات کی شرکت
اس کامیاب روزگار میلے کی رونق بڑھانے کے لیے مختلف معزز مہمان، جن میں ایم ایل اے، ایم پی، کمشنر اور ججز شامل تھے، موجود رہے۔
📞 شکایت یا مشورہ؟
پوری کارروائی شفاف طریقے سے مکمل کی گئی۔ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ ان ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کر سکتا ہے:
📱 8308274100 / 7774089100