ضلع

معذوروں کے لیے مختص فنڈ کا 100 فیصد استعمال کیا جائے گا – سرپرست وزیر اتل ساوے کا اعلان

ناندیڑ، نمائندہ خصوصی: ضلع میں تمام معذور افراد کی بازآبادکاری اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے ریاستی و مرکزی حکومت کی جانب سے ایم ایل ایز اور ایم پیز کو خصوصی فنڈ فراہم کیا جاتا ہے۔ تاہم، طویل عرصے سے یہ شکایات سامنے آ رہی تھیں کہ یہ فنڈ خرچ نہیں کیا جا رہا، جس کے خلاف مختلف معذور تنظیموں کی جانب سے احتجاج، دھرنے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

اس پس منظر میں سرپرست وزیر اتل ساوے کو گھیرنے کی وارننگ سکل ڈِس ایبل آرگنائزیشن کی جانب سے دی گئی تھی۔ تاہم پولیس انتظامیہ کی مداخلت کے بعد معذور نمائندوں کی وزیر اتل ساوے سے ملاقات ممکن ہوئی۔

یہ ملاقات شکرراؤ چوہان پلاننگ بھون میں منعقد ہوئی، جہاں بڑی تعداد میں معذور افراد جمع ہوئے تھے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے یقین دہانی کرائی کہ معذوروں کے لیے مختص فنڈ کا 100 فیصد خرچ کیا جائے گا اور کسی بھی صورت میں فنڈ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سرپرست وزیر کی صدارت میں اہم میٹنگ ضلع منصوبہ بندی بھون میں سرپرست وزیر اتل ساوے کی صدارت میں ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے واضح ہدایات دیں کہ معذور افراد کی بازآبادکاری کے لیے دستیاب فنڈ کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ان فنڈز کے ذریعے چھوٹے بڑے کاروباروں کو سپورٹ دیا جائے گا تاکہ معذور افراد خود کفیل بن سکیں۔

اس موقع پر موجود معذور نمائندے: راہول سالوے (صدر، سکل ڈس ایبل آرگنائزیشن)
چمپت راؤ ڈاکورے، سنیل جادھو، شیواجی سوریہ ونشی، سعید ویدیا،محسن خان, کارتک کمار بھارت پورم ، سید عاطق، شیخ متین، سید عارف، پریم کمار ویدیا، اجے گورے، پرشانت ہنمتے،منجا جی کاولے، شیخ علیم، شیخ رفیق، بھاگیہ شری ناگیشور، کلپنا سکتے، ساویتا گوتے, و دیگر بڑی تعداد میں معذور مرد و خواتین موجود تھے۔

معذوروں کی تنظیموں نے حکومت کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب ان کے مسائل پر عملی اقدامات کیے جائیں گے اور بازآبادکاری کے عمل میں تیزی آئے گی۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!