معصوم روزہ دار نعمان خان سلمان خان کی زندگی کا پہلا روزہ

الحمدللہ رب العالمین! شہر میں ایک خوشی کا موقع اس وقت دیکھنے میں آیا جب پانچ سالہ ننھے بچے نعمان خان سلمان خان نے اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھ کر گھر والوں کے دل خوشی سے بھر دیے۔ کم سنی کے باوجود عبادت کا شوق اور دینِ اسلام سے محبت کا یہ جذبہ اہلِ خانہ کے لیے باعثِ فخر بنا۔
گھر میں سحر و افطار کے موقع پر خصوصی اہتمام کیا گیا اور ننھے روزہ دار کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچوں میں دینی شعور اور عبادات کا شوق پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور نعمان خان کا پہلا روزہ اسی تربیت کا خوبصورت نتیجہ ہے۔
اس موقع پر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ننھے مجاہد کو دینِ اسلام پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے، اسے تقویٰ، استقامت اور اخلاص کی دولت عطا فرمائے، اور دنیا و آخرت میں کامیابی و سربلندی نصیب کرے۔
اللہ تعالیٰ تمام معصوم روزہ داروں کی عبادات قبول فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔




