قومی

مغربی بنگال جمعیۃ العلماء کی جانب سے جاوید اختر کا بائیکاٹ ، ایک بہترین قدم !

ندیم عبدالقدیر

پہلا سوال یہ ہے کہ آخر مغربی بنگال اردو اکیڈمی کو کیا سوجھی کہ اس نے اپنے پروگرام میں جاوید اختر کو مدعو کرلیا؟ جاوید اختر ایک اسلام مخالف شخصیت ہے ۔ خود کو’ دہریہ‘ قرار دینے والا یہ شخص دراصل اپنےنظریۂ الحاد کے تئیں بھی ایماندار نہیں ہے ۔اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ جاوید اختردیوالی اور ہولی کی مبارکباد تو دیتے ہیں لیکن بقرعید کی مبارکباد کبھی نہیں دیتے۔حد تو یہ ہے کہ جاوید اختر نے ایک بار اپنے گھر پر باقاعدہ ہولی منانے کیلئے پارٹی بھی رکھی تھی ،جہاں رنگوں کا بھی انتظام کیاگیاتھا۔کیا جاوید اختر نے بقر عید منانے کیلئے اپنے گھر پر کسی پارٹی کا انعقاد کیا؟

یہ آخر کس قسم کا الحاد یا مذہب بیزاری ہے ؟ اگر آپ واقعی مذہب کو نہیں مانتے تو کسی بھی مذہب کو نہیں مانئے ایک مذہب کے تئیں اتنی عقیدت کا اظہار اور دوسرے مذہب کے تئیں بیزاری درحقیت آپ کو ملحد نہیں بلکہ مکّارثابت کرتی ہے ۔دراصل جاوید اختر ٹائپ کے لوگ صرف ایک ہی نظرئیے کو مانتےہیں اور وہ ہے ’نظریہ ٔ موقع پرستی‘ ۔ اس گینگ کے زیادہ تر لوگ پہلے کمیونسٹ ہوا کرتے تھے ۔خود جاوید اختر بھی پہلے کمیونسٹ ہی تھے لیکن ۱۹۹۰ کی دہائی کے اوئل میں روس میں کمیونسٹ حکومت کے سقوط کے بعد ان لوگوں نے اپنے نظریہ ٔ موقع پرستی پر عمل کرتے ہوئے اپنا قبلہ بدل لیا۔ اب یہ اپنے آپ کو ’کمیونسٹ‘ کی بجائے ’لبرل‘ کہنے لگے۔

ایسے لوگوں کومسلمانوں کا اپنی تقاریب کیلئے مدعو کرنا مکاری اور موقع پرستی کو انعام دینے کے مترادف ہوتا ہے۔ رہی یہ بات کہ جاوید اختر دونوںمذاہب کے خلاف تنقید کرتے ہیں، تو یہ بھی جھوٹ ہی ہے ۔ جاوید اختر اسلام کے خلاف مغلظات بکتےہیں ،لیکن انہوں نے ہندو دھرم کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہا ہے ، جو کچھ بھی نرم الفاظ میںتنقید کی ہے وہ صرف ہندوتوا تنظیموں کے کارندوں کے خلاف کی ہے وہ بھی اسلئے تاکہ ان کی خود کو غیر جانبدار قرار دئیے جانے کی ساکھ برقرار رہےاور ان کے اپنے سینےپر ’غیر جانبدار ‘ کا تمغہ سجا رہے۔ ایسے شخص کا بائیکاٹ کرکےمغربی بنگال جمعیۃ العلماء نے بالکل صحیح کام کیا ہے، بس افسوس اس بات کا ہے یہ نیک کام کافی تاخیر سے ہوا۔

(فیچر ایڈیٹر، روزنامہ اردو ٹائمز ،ممبئی)

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!