شہر

ملت نگر، دیگلور ناکہ: بارش کے بعد پانی جمع، عوام شدید پریشان – نالیوں کی عدم موجودگی سے مسائل میں اضافہ

ناندیڑ 23 مئی / ناندیڑ کے دیگلور ناکہ علاقے کے ملت نگر میں واقع عباسی مسجد، اکبری مسجد اور قریبی رہائشی علاقوں میں حالیہ روز ہوئی بارش کے بعد پانی جمع ہو کر گھروں کے اندر داخل ہو گیا، جس کے باعث مقامی لوگوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں نکاسیٔ آب کا کوئی مناسب انتظام نہیں ہے۔ نالیاں نہ ہونے کی وجہ سے گلیاں اور کھلی جگہیں جھیل میں تبدیل ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے اسکول اور نماز کو جانے والے بچوں، بزرگوں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ میونسپل کارپوریشن کی معیاد ختم ہوئے تین سال ہو چکے ہیں، اور سابق کارپوریٹرز نے بھی علاقے کی حالت پر کوئی توجہ نہیں دی۔ عوام کا کہنا ہے کہ یہ نمائندے صرف الیکشن کے وقت ووٹ مانگنے آتے ہیں، لیکن عوامی مسائل جاننے یا حل کرنے کے لیے کبھی نہیں آتے۔

علاقہلوگوں میں سخت ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔ عوام نے کمشنر میونسپل کارپوریشن سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیں، نالیوں کی تعمیر اور نکاسی آب کا مناسب بندوبست کر کے عوام کو اس پریشانی سے نجات دلائیں۔

"ووٹ لینے والے آتے ہیں، مگر مسائل سننے کوئی نہیں!” – ملت نگر کے عوام کی بے بسی کی پکار

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!