ایجوکشن

ملّت میں یوم آزادی کی تقریب کا شاندار انعقاد

"نشہ مخالف ریلی ،اسکول پارلیمنٹ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری توجہ کا مرکز'.

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی،کے زیر انتظام ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج مہرون کے میدان پرصابر ملّا صاحب کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔بعد ازیں شعبہ پرائمری اسکول کے ننھے منّوں کا ثقافتی پروگرام اپنی روایت کے مطابق بہت شاندار رہا۔ پروگرام کے بعد مہمانان کے ہاتھو ں ملّت ہائی اسکول کے کھیلوں کے،کلاس ڈیکوریشن کے اور دیگر مقابلوں کے انعامات کی تقسیم کئے گئے۔اسی طرح اسکول کی نئی اسپورٹس جرسی کا پولس افسر مادھوری بورسے کے ہاتھوں اجراء کیا گیا۔

امسال ہوئے اسکول پارلیمنٹ الیکشن 2025ء؁ کے نومنتخب عہدداران کو انتظامیہ صدر محمد رفیق شاہ کے ذریعہ حلف برداری کی رسم عمل آئی۔جو تمام حاضرین کی توجہ رہے۔اس موقع پر ایم آئی ڈی سی پولیس اسٹیشن کی ذمہ دار مادھوری بورسے ،عائشہ تڑوی (P.S.I) خصوصی طور پر مدعو تھے۔ان کے علاوہ اسکول انتظامیہ کے صدر محمد رفیق شاہ بطور صدر جلسہ موجود تھے جبکہ ساتھ میں سیکریٹری فرید شیخ،جوائنٹ سیکریٹری سید عابد علی ،خازن شیخ ایاز الدین شیخ،رُکن نثار کھاٹک ساجد دیشمکھ ،ہائی اسکول کے صدر مدرس حفیظ منیار سر سوپروائزر سید مختار ، پرائمری اسکول کے صدر مدرس فرید شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔محمد رفیق شاہ نے حاضرین کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ مادھوری بورسے نے طلبہ کو نشہ آور اشیاء کے علاوہ موبائیل کے بیجا استعمال کی بجائے مطالعہ اور کھیل کود پر دھیان دینے کی تلقین کی۔اخیر میں مادھوری بورسے عائشہ تڑوی میڈم اور حفیظ منیار نے تمام طلبہ وطالبات کی نشہ مخالف شاندار ریلی کاآغاز کیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!