ملّت ہائی اسکول جلگاؤں انڈر 17 فٹ بال مقابلوں میں فاتح

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) حکومت مہاراشٹر اور جلگاؤں ضلع اسپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے منعقدہ انڈر 17 فٹ بال کے مقابلوں میں امسال ملّت ہائی اسکول، مہرون، جلگاؤں کی ٹیم اپنے شاندار مظاہرہ کے سبب مقابلوں میں فاتح رہی ہے۔مقابلے میں شہر کی کل 26 ٹیمس شامل تھیں۔
ملّت ہائی اسکول کی ٹیم نے تمام میچیز میں 20 سے زائد گول داغے جبکہ اپنے بہترین گول کیپر سیف شیخ سہیل نے بڑی مہارت سے حریف ٹیمس کے تمام گول روکے اور بیسٹ گول کیپر آف دی ٹورنامنٹ کا خطاب حاصل کیا۔
اسی طرح انظر شیخ کو بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی و سند سے نوازہ گیا۔ حکومت ہند کی وزیر کھیل کود رکشا تائی کھڑسے ، ضلعی اسپورٹس آفسر نے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کا لطف اٹھایا۔ اس کامیابی پر اسکول میں ایک استقبالیہ جلسہ رکھا گیا اس موقع پر انتظامیہ کے صدر محمد رفیق شاہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید عابد، خازن شیخ ایاز الدین، موجود تھے۔ اسکول انتظامیہ کے صدر و اراکین، صدر مدرس حفیظ منیار ، سوپروائزر سید مختار نیز جملہ اسٹاف ممبران نے اسپورٹس ٹیچر شیخ راحیل اور پوری ٹیم ملّت کو مبارکباد پیش کی ہے۔




