ملّت ہائی اسکول مہرو ن میں نئے تعلیمی سال کا پُر تپاک استقبال

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) نئے تعلیمی سال کے پہلے دن ملّت ہائی اسکول،مہرون جلگاؤں میں طلباء ،طالبات اور والدین و سرپرست حضرات کا نہایت پرتپاک استقبال کیا گیا۔ روزانہ کی اسمبلی کے بعد نئے طلباء وطالبات کا پھولوں سے خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے علاوہ ا سکول کی جانب سے طلبہ کو MID Day Meal میں میٹھے چاول(زردہ) بھی تقسیم کیاگیا۔ پروگرام صدر مدرس حفیظ منیار کی رہنمائی میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ علاقے کے نوجوان میونسپل کاؤنسلر پرشانت نائیک کی موجودگی خاص طور پر قابل ذکر تھی۔پرشانت نائیک،حفیظ منیار سر،مختار سید سر،
سید مظہر اخلاق،وسیم حمید،شاہ عطاء الرحمن سر،شیخ یوسف سر،اظہر شیخ سر،شاہ فیض سر ،شیخ زیاّن سر،شعیب خان سر،زبیر شیخ سر،سید آصف سر،شیخ جلیس سر،عاکف شیخ سر،شاہ فیصل سر، پٹھان وسیم سر، موظف سپروائزر رفیق پٹوے سر,راحیل شیخ سر مسفرہ میڈم،صدیقی میڈم،شاہ سمیہ میڈم،فرحانہ میڈٖم مہرالنساء میڈم،ناظمہ میڈم وغیرہ نے پھول دے کر طلبہ کو خوش آمدید کیا۔ کامیابی کے لیے اساتذہ کے علاوہ غیر تدریسی عملہ نے بھی محنت کی۔