مہاراشٹرا
ممبئی میں پرم ویر چکر یافتہ شہید عبدالحمید کا جلسہ یوم شہادت

ممبئی(نمائندہ): پرم ویرچکر یافتہ شہید عبدالحمید کے یوم شہادت پر 10 ستمبر کومہاراشٹر ادریسی ایسوسی ایشن کی جانب سے ملاڈ ایسٹ میں مقامی صدر محمد ناظم ادریسی کی قیادت میں ایک جلسہ خراج عقیدت منعقد کیا گیاجس میں ادریسی برادری کے مقامی افرادکثیر تعداد میں شریک ہوئے، اس موقع پرتنظیم کے آل انڈیا صدرحاجی عبدالصمد، آل انڈیا جنرل سیکریٹری حاجی شمیم، تنظیم کے مہاراشٹر نائب صدربرکت ماسٹر، کارپوریٹر سہاس واڈکر، ممبئی کانگریس لیڈر سنتوش سنگھ اور بی جے پی ممبئی نارتھ ویسٹ صدر دیویش یادو وغیرہ بھی موجود تھے۔کثیر تعداد میں لوگوں نے شہید عبدالحمید کو خراج عقیدت پیش کیا۔




