ایجوکشن

ممبئی کے مختلف اسکولوں میں عارف محمد خان کی رہنمائی

ممبئی(نامہ نگار): عبدالمجید سالار کی جانب سے چلائی جانے والی تعلیمی مہم کے تحت شہر کے مختلف اسکولوں میں معروف معلم، سائنس کے ماہر مضمون اور کیریئر کونسلر عارف محمد خان نے طلبہ کی رہنمائی کے خصوصی سیشن منعقد کیے۔ اس سلسلے میں انجمن اسلام
ورسوا، نیشنل اردو ہائی اسکول جوگیشوری، امام باڑا میونسپل اسکول شیواجی نگر، فاروق گرلز ہائی اسکول جوگیشوری، نیشنل گرلز ہائی اسکول باندرہ، الفلاح ہائی اسکول ملاڈ اور آر ۔سی ماہم ڈی ایڈ کالج ماہم سمیت متعدد اداروں میں پروگرام ہوئے جن میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عارف محمد خان نے اپنے لیکچرز میں طلبہ کو سائنس مضامین کی بہتر تیاری، بنیادی تصورات کی سمجھ اور عملی مثالوں کے ذریعے مضامین کو آسان بنانے کے طریقے بتائے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس ایک دلچسپ مضمون ہے، بشرطیکہ اسے سمجھ کر پڑھا جائے۔ انہوں نے طلبہ کی ذہنی سطح کے مطابق مثالیں دے کر مشکل ابواب کو نہایت آسان انداز میں سمجھایا۔امتحانی تیاری کے موضوع پر انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ کامیابی کے

لیے منظم مطالعہ، وقت کی پابندی، اہم نکات کی نوٹس سازی اور سوالات کی مشق بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ طلبہ مارکنگ اسکیّم کو سامنے رکھ کر جوابات لکھیں اور امتحان کے دوران وقت کو صحیح طرح تقسیم کریں۔ پیپر پریزنٹیشن، صاف تحریر، نقطہ وار جوابات اور مختصر مگر جامع تحریر کی اہمیت پر بھی انہوں نے خصوصی گفتگو کی۔

مختلف اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ نے اس سیشن کو طلبہ کے لیے انتہائی فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام طلبہ میں تعلیمی دلچسپی اور خود اعتمادی بڑھاتے ہیں۔ طلبہ نے بھی اس رہنمائی کو بے حد مفید قرار دیا اور کہا کہ عارف محمد خان کے مشوروں نے ان کے اندر پڑھائی کا نیا جذبہ پیدا کیا ہے۔ آخر میں شیخ رفیق سر عارف محمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان سیشنوں کا مقصد ممبئی کے طلبہ کو بہتر تعلیم اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی مزید اسکولوں میں یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!