منا عباس حسین دیگلور تعلقہ کے آبزرور مقرر

ناندیڑ۔ یکم ؍ نومبر ( نامہ نگار ):آئندہ دنوں ہونے والے مقامی اداروں کے الیکشن کے سلسلہ میں کانگریس پارٹی مضبوطی کے ساتھ تیاری میں لگ چکی ہے۔ کانگریس پارٹی نے دیگلور تعلقہ آبزرور کے طور پر ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے سابق کارپوریٹر اور شہر کانگریس کمیٹی کے خازن منا عباس حسین کو نامزد کیا ہے۔ ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان اور جنوب کے ضلع صدر ہنمنت پاٹل بیٹ موگرے کر نے ان کا تقرر کیا ہے۔ ضلع کے مختلف بلدیہ ، ضلع پریشد، میونسپل کونسل، میونسپل کارپوریشن ، نگر پنچایت ، پنچایت سمیتی انتخابات میں کانگریس پارٹی کو اکثریت
دلانے کے لیے پارٹی نے اپنے اہم قائدین کو مختلف ذمہ داریاں سونپی ہے۔ تعلقہ لحاظ سے آبزرور مقرر کئے جارہے ہیں۔ دیگلور تعلقہ میں موجود ضلع پریشد اور وہاں کی پنچایت سمیتی کے علاوہ دیگلور کے بلدیہ پر کانگریس کو بھاری اکثریت حاصل ہو اس کے لیے منا عباس حسین کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ منا عباس حسین سابق میں تلنگانہ اسمبلی الیکشن میں بھی عادل آباد حلقہ کے آبزرور کے طور پر وہاں کام کر چکے ہیں۔ دیگلور تعلقہ کا وہ دورہ کر کے مقامی لیڈرس اور عوام سے ملاقاتیں کر کے پارٹی کے لیے بہتر امیدواروں کے انتخاب کے لیے وہ اہم رول انجام دیں گے۔




