کھیل

"منسوی کا زوردار پنچ – ریاستی سطح پر کانسی کا تمغہ جیت کر جلگاؤں کا نام روشن!”

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
کھیل کے میدان میں جلگاؤں کی بیٹیاں بھی آج ہمت، عزم اور حوصلے کی نئی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک شاندار کامیابی کلاس واسی ایڈوکیٹ اچیتراؤ اترے انگلش میڈیم اسکول کی ہونہار طالبہ کومل منسوی ساگر پاٹل نے حاصل کی ہے، جنہوں نے حال ہی میں منعقدہ ریاستی سطحی اسکول باکسنگ مقابلے میں براؤنز کا تمغہ جیت کر جلگاؤں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔یہ مقابلے ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسز، مہاراشٹر اسٹیٹ پونے، ضلع کھیل پریشد اور ضلع کھیل افسر دفتر‌ رائے گڑھ کے زیر اہتمام ضلع کھیل سنکول، نیہولی، علی باغ (رائے گڑھ) میں منعقد کیے گئے۔۱۷ سال سے کم عمر لڑکیوں کے گروپ میں منسوی نے چھترپتی سنبھاجی نگر ڈویژن کی کھلاڑی سوپریا کانیکر کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔

منسوی کے طاقتور پنچز اور خوداعتمادی سے بھرپور کھیل نے وہاں موجود ناظرین کے دل جیت لیے۔
اس کامیابی کے پیچھے اسکول کی پرنسپل محترمہ اپرنا مولے اور کھیل کے استاد جناب وکی وانی کی رہنمائی اور محنت کارفرما رہی۔ اسکول کے تمام اساتذہ نے منسوی کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔منسوی کے اس اعزاز کے اعتراف میں نیشنلسٹ کانگریس (ش پ گروپ) کے فرینڈس سرکل کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مادھو سر، دھنگر سر، پاٹل سر، مشتاق بہشتی سر، باغبان سر اور سابق پرنسپل عقیل خان سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ سبھی نے منسوی، اس کے والدین اور رہنماؤں کو گلدستے پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
منسوی کے چہرے پر چمکتا ہوا اعتماد اور اس کی کامیابی جلگاؤں کے کھیل کے میدان میں ایک نئی توانائی کی علامت بن چکی ہے۔خوابوں کو مکا مارو اور کامیابی کا نیا رنگ تیار کرو!” منسوی کی جیت ہر لڑکی کے لیے ایک نئی تحریک ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!