مومن پورہ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ناندیڑ، 5 اکتوبر 2025: جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی کوششوں سے، میڈیکل سروس سوسائٹی (MSS) اور مائنارٹی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (MDA) کے اشتراک سے آج مومن پورہ م میں، دیوانی باوڑی کے قریب، صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ایک مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔
یہ کیمپ سیلابی پانی کے اترنے کے بعد ممکنہ بیماریوں کے تدارک کے لیے رکھا گیا، جس میں مفت ادویات کی تقسیم عمل میں آئی۔ بستی کے مقامی والنٹیئرز، فری کوچنگ کلاسز کے اساتذہ اور طالبات نے اور یوتھ مومنٹ کے نوجوانوں نے مثالی خدمت انجام دی اور کیمپ کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔
کیمپ سے 430 سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا، جبکہ 17 معالجین (ڈاکٹرز) نے اپنی طبی خدمات پیش کیں یہ کیمپ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کے جاری فلڈ ریلیف ورک کا ایک تسلسل ہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے مومن پورہ، سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں پہلے مرحلے میں پکے ہوئے کھانے کےپیکٹس، پینے کا صاف پانی اور صفائی کٹس کی تقسیم بھی کی گئی ہیں۔
یہ میڈیکل کیمپ مختلف سماجی تنظیموں کے اجتماعی خدمت کے سلسلے کی ایک اور اہم کڑی ہے، جس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی صحت، صفائی اور بحالی کے عمل کو مضبوط بنانا ہے۔




