مہاراشٹرا
مہاراشٹرا مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات لڑنے مجلسِ کا اعلان،انتخابات کے مدِ نظر مجلس ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس۔۔

ناندیڑ (اکرم چوہان) :- مہاراشٹرا کی مقامی خود مختار اداروں کے انتخابات چار ماہ کے اندر کرا نے کے سپریم کورٹ کے حُکم کے بعد ان انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔آنے والے انتخابات کے مدِ نظر ایم آئی ایم مہاراشٹرا کی ایگزیکیٹو کمیٹی ممبران کی میٹنگ کا انعقاد آج ممبئی میں کیا گیا،اس میٹنگ کی قیادت سابق ایم پی و ریاستی صدر امتیاز جلیل نے کی،
اس میٹنگ میں آنے والے مہا نگر پلیکا ،نگر پریشد,ضلع پریشد،پنچایت سمیتی،گرام پنچایت چناؤ میں ایم آئی ایم پارٹی کے لڑنے کا اعلان کیا گیا وہیں پارٹی کے آگے کا لا احہ عمل طے کیا گیا۔اور پارٹی کے ذریعے سبھی چناؤ لڑنے کا اعلان کیا گیا۔
ایم آئی ایم کے سینیئر قائد سید معین نے اپنے خطاب میں کس طرح چناؤ لڑا جائے،اور پارٹی کے آگے کی حکمت عملی کے بارے میں معلومات دی۔
اسی طرح ریاستی صدر نے ان انتخابات میں اتحاد کی ذمےداری ضلع سطح پر کرنے کی بات کہی ،
اس میٹنگ میں مہاراشٹرا مجلس کے سبھی ذمےداروں نے اپنی اپنی بات رکھی۔