شہر

مہاراشٹرا پبلک سیکوریٹی ایکٹ کے خلاف مہا وکا س آگھاڑی کے احتجاج

ناندیڑ۔ ۱۰؍ ستمبر ( نامہ نگار ):حکومت مہاراشٹر ا کی جانب سے ریاست میں ایک نیا قانون مہاراشٹرا پبلک سیکوریٹی ایکٹ بنایا گیا ہے۔ اس قانون کے خلاف آج مہا وکاس آگھاڑی کی جانب سے ریلوے اسٹیشن کے پاس ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کے روبرو احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاج میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر ہنمنت پاٹل، راجیش پائوڑے، شہر صدر عبدالستار، ریاستی جنرل سیکریٹری سریندر گھوڑجکر، شراون ریپن واڑ، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، عبدالغفار، آنند چوہان، شمیم عبداللہ ، ستیش دیشمکھ، مہیش دیشمکھ، منا عباس حسین، عزیز قریشی، سریش ہٹکر،

ستیہ پال ساونت، بالاجی چوہان، شرد پوار راشٹروادی کانگریس کے ضلع صدر بھگوان رائو آلے گائونکر، شہر صدر سنیل کدم، پروفیسر جامبھرونکر، یونس خان، کلپنا ڈونگڑی کر، گنیش تادلا پورکر، پروفیسر مظہر الدین ، شیو سینا ادھوٹھاکرے پارٹی کے ضلع پرمکھ بھوجنگ پاٹل، ببن بارسے، شہر پرمکھ پرکاش ماراوار، ارجن ٹھاکور، منوج یادو سمیت مہا وکاس آگھاڑی میں شامل پارٹیوں کے قائدین اور ورکرس بڑی تعداد میں موجود تھے۔

مہاراشٹرا پبلک سیکوریٹی ایکٹ یہ آئین مخالف اور جمہوریت کو نقصان دہ قانون ہے جس سے عام لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس قانون کے ذریعہ سے حکومت اپوزیشن پارٹیاں اور حکومت کےخلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف کاروائی کر سکتی ہے۔ جھوٹے مقدمات درج کر کے راست جیلوں میں ڈالنے کا کام اس قانون کے ذریعہ سے کیا جاسکتا ہے اس لیے اس قانون کو فوری منوخ کرنے کا مطالبہ مہاوکاس آگھاڑی کے لیڈرس کی جانب سے کیا گیا۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!