مہاراشٹرا

مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکیڈمی کے اعزازات کا اعلان

سولاپور سے راجا باغبان، سلطان اختر،ڈاکٹرعائشہ پٹھان،ڈاکٹر احتشام نداف ، نعیم شیخ اور مولا مدیل اور کے نام شامل

سولاپور ( اقبال باغبان ) : مہاراشٹر اسٹیٹ اُردو ساہتیہ اکیڈمی کے اعزازات کا اعلان، سولاپور سے راجا باغبان، سلطان اختر، ڈاکٹرعائشہ عبدالعزیز پٹھان،ڈاکٹر احتشام نداف ، نبعيم شیخ اور مولا مدیل کے نام شامل ہیں ۔
یہ ایوارڈ 6 تا 8 اکتوبر کو ممبئی میں دیا جائے گا۔مشہور ڈرامہ نگار و ناظم اردو گھر راجا باغبان اور مشہور افسانچہ نگار صحافی،معاون معلم اور بھارتیہ اردو وکاس فاونڈیشن سولاپور کے صدر سلطان اختر کو اردو کے فروغ کے لیے ہمہ جہت خدمات پر سال 2022 کے لیے "خصوصی” ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکڑ عائشہ پٹھان، ڈاکٹر احتشام نداف، نعیم اقبال شنج اور مولا مدیل کو مثالی معلم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

اس اعلان سے سولاپور کے علمی، ادبی، تعلیمی حلقے میں خوشی کی لہر ہے۔ واضح رہے کہ سلطان اختر 12 سے زائد کتابوں کے مرتب ہیں۔ آپ کی مرتب کردہ آٹھ کتابیں ریختہ پر اپ لوڈ ہیں۔ موصوف نے اپنے ادارے کے زیر اہتمام قومی و عالمی سیمینار سولاپور میں منعقد کیا ہے۔ مشاعرے، کتابوں کی رسم رونمائی استقبالیہ جلسے وغیرہ میں ادراہ سر گرم ہے۔ آپ کی شخصیت و ادبی سفر پر تین کتابیں منظر عام پر آئی ہیں ۔ اردو رسائل و اخبارات سے اعزازی وابستہ ہیں۔اس پر مسرت موقع پر پرنسپل رضوان شیخ،صدائے مہاراشٹر کے بانی مدیر ایوب نلامندو اور مدیر پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار، ڈاکٹر نذیر فتح پوری پونہ ,ڈاکٹر جاوید حسین پالوجی ممبئی،ارشد صدیقی بیڑ،ڈاکٹرآصف اقبال ,سائنٹسٹ جنید شیخ،الطاف حسین کمٹھے،صادق شیخ،ذوالکفل باغبان ، طالب شولاپوری ،اقبال باغبان،ڈاکٹر غضنفر اقبال گلبرگہ، عبدالرحیم شیخ،قطب الدین شاہد، سنئیر صحافیم سلم کبیر لاتور ،رفیع الدین ناصر ،ش شکیل اورنگ آباد،مدیر ناصر عظیم و دیگر معزز احباب نے سلطان اختر کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ادارہ ہم سفر سلطان اختر اور دیگر ایوارڈ یافتگان کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔

جبکہ سولاپور اردو گھر کے منیجر اور سٹیزن اردو ہائی اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر راجہ صاحب احمد صاحب باغبان کو مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی نے سال 2022کے لیے اردو زبان میں ان کی شاندار خدمات کے لیے یہ ایوارڈ دیا ہے۔ راجہ باغبان، ایک بہترین اداکار، ڈرامہ نگار، ہدایت کار اور مصنف نے تینوں زبانوں اردو، ہندی اور مراٹھی میں کل 55 ڈرامے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے مراٹھی کے بارہ ڈراموں کا اردو میں ترجمہ کر کےاسٹیج پر پیش کیا۔ اب تک وہ ریاستی سطح پر بہترین مصنف، اداکار اور ہدایت کار کے طور پر تیس ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔ اس سال، راجہ باغبان کو اردو، مراٹھی اور ہندی تھیٹر کے فروغ کے لیے ان کی خدمات کے اتیراف میں "ووگ تھیٹر ممبئی” اور ادا فاؤنڈیشن، بھیونڈی کی طرف سے "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز 2025” سے نوازا گیا۔ شہر کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے معزیز حضرات نے ان کو مبارک پیش کئے۔

سولاپور آرٹ اکیڈمی اور اردو تھیٹر، سولاپور کے صدر، مراٹھی ناٹیہ پریشد مضافاتی شاخ سولاپور کے کوآرڈینیٹر، آل انڈیا اردو ادبی کانفرنس سولاپور کے رکن، 88 مراٹھی ناٹیہ سمیلن، سولاپور ،آل انڈیا اردو ڈرامہ فیسٹیول، سولاپوراور میونسپل کارپوریشن سولاپور کے اسکول بورڈ کے سابق ممبر رہ چکے ہیں۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!