میونسپل کونسل بیاول میں حجن سعیدہ بی کی تاریخی کامیابی، خانودۂ عثمانیہ و پٹیل خاندان کا وقار بلند

خانودۂ عثمانیہ کی اولین نواس بہو، محترمہ حجن سعیدہ بی زوجہ الحاج یعقوب شیخ یاسین سیٹھ، جو پٹیل خاندان کی فعال و باوقار رہنماء کے طور پر جانی جاتی ہیں، نے میونسپل کونسل بیاول میں نمایاں اور تاریخی کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس شاندار کامیابی پر اہلِ خانہ کی جانب سے محترمہ حجن سعیدہ بی، بھائی الحاج یعقوب سیٹھ، اسمعیل سیٹھ، (مالا بھائی)، الحاج خلیل سیٹھ، حکیم سیٹھ، برادرِ محترم ڈاکٹر شکیل سعید، جنید طیب، اجمل دادا سکندر خان اور دیگر تمام متعلقین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اہلِ خانہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ محترمہ حجن سعیدہ بی زوجہ یعقوب شیخ یاسین سیٹھ اپنی خاندانی سیاسی بصیرت، خدمتِ خلق اور اصولی قیادت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے پٹیل خاندان کی درخشاں سیاسی روایت کو مزید استحکام بخشیں گی اور عوامی خدمت کے میدان میں نئی مثالیں قائم کریں گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ محترمہ سعیدہ بی کو صحت، استقامت اور اخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے اور ان کی کامیابیوں کو دوام بخشے۔
دعاگو:
عقیل خان بیاولی، جلگاؤں
بجانب: خانوادۂ عثمانیہ




