جرائم

ناندیڑ: بھاگیہ نگر پولیس کی شاندار کاروائی، مختلف اضلاع سے 26 موٹر سائیکلیں برآمد

ناندیڑ (نمائندہ) ناندیڑ کے بھاگیہ نگر پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے بین الضلعی موٹر سائیکل چوروں کے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ان سے 26 چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ مجموعی طور پر 18 لاکھ 20 ہزار روپے کا مسروقہ مال ضبط کیا گیا۔ اس کاروائی کی رہنمائی معزز پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار نے کی، جبکہ پولیس انسپکٹر رام داس شینڈگے کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے اس کامیابی کو انجام دیا۔

گرفتار شدہ ملزمان کے نام یہ ہیں: مادھو شنکر راو راجے گوڑے (عمر 21 سال، پیشہ: کاشتکار)،سنتوش سدھاکر بنگالے (عمر 21 سال، پیشہ: مکینک)، بالاجی شنکر راو راجے گوڑے (عمر 20 سال، پیشہ: کاشتکار)، آتما رام عرف بھیا بالاجی قدم (عمر 19 سال)، منگیش سنجے لومٹے (عمر 20 سال، پیشہ: مزدور)

واردات کی تفصیل معزز پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے "آپریشن فلش آؤٹ” کے تحت چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات دیے تھے۔ اس حکم کے مطابق انچارج انسپکٹر رام داس شینڈگے کی سربراہی میں پولیس سب انسپکٹر نریش واڈے والے اور ان کی ٹیم علاقے میں گشت کر رہے تھے، جب انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ دو مشتبہ افراد ایک چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ کینال چوک کے قریب موجود ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے یہ موٹر سائیکل ناندیڑ، ہنگولی اور پربھنی اضلاع سے چوری کی ہے۔ مزید تفتیش پر انکشاف ہوا کہ ان کے دیگر ساتھی بھی اس واردات میں شامل ہیں۔ پولیس نے پانچوں ملزمان کو حراست میں لے کر 26 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔

اس بہترین کامیابی پر معزز پولیس سپرنٹنڈنٹ اویناش کمار نے پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی فرض شناسی کی ستائش کی۔ مزید تفتیش سب انسپکٹر نریش واڈے والے کی نگرانی میں جاری ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!