جرائم

ناندیڑ تحصیل انتظامیہ کی غیر قانونی ریت کھودنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

چار انجن تباہ، بیس کشتیاں جلائی گئیں – 24 لاکھ روپے کا مال موقع پر تلف

ناندیڑ، 13 نومبر – ناندیڑ تحصیل انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر غیر قانونی ریت (بالو) نکالنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی انجام دی ہے۔ اس کارروائی میں چار انجنوں کو جیلیٹن سے اڑا کر تباہ کیا گیا، جبکہ 20 کشتیوں کو آگ لگا کر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ کل تقریباً 24 لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کر کے موقع پر ہی تباہ کیا گیا۔

یہ کارروائی ضلع کلکٹر راہل کردیلے اور ذیلی کلکٹر ڈاکٹر سچن کھلّال کی رہنمائی میں،
تحصیلدار سنجے وارکڈ کی قیادت میں انجام دی گئی۔اس موقع پر نائب تحصیلدار سنجے ناگموڑ، سنیل ماچیواڑ، منڈل افسر محسن سید، کنال جگتاپ، انیرُدھ جونڈھلے، گرام محصل منوج جادھو اور دیگر عملہ جیسے بروڈا، شری رامے، جمداڈے، منوج سرپے، مہیش جوشی، گری، منگل، ساکوان اور محصول سیوک بالاجی سونٹکے موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق، واہےگاؤں کے علاقے میں صبح پانچ بجے گشت کے دوران محصول دستے کو غیر قانونی ریت نکالنے کے لیے استعمال ہونے والے چار انجن نظر آئے۔
عملے نے مزدوروں کی مدد سے یہ انجن جیلیٹن سے اڑا کر تباہ کر دیے، اور ریت کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی بیس کشتیاںبھی نذرِ آتش کر دیں۔

تحصیلدار سنجے وارکڈ نے واضح کیا کہ غیر قانونی ریت نکالنے اور ڈھونے والوں کے خلاف آئندہ مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ایسے افراد کے خلاف نہ صرف مقدمات درج کیے جائیں گے بلکہ ضرورت پڑنے پر ان پر ایم پی ڈی اے (MPDA) قانون کے تحت بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!