ناندیڑ: دو ملزمان کے قبضے سے 1.050 کلوگرام غیر قانونی گانجہ ضبط – پولیس کی بڑی کارروائی

ناندیڑ: ناندیڑ میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران دو افراد کے قبضے سے 1.050 کلوگرام وزنی غیر قانونی گانجہ برآمد کیا ہے۔ اس کی مالیت تقریباً 21,000 روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائی "آپریشن فلش آؤٹ” کے تحت کی گئی۔
کارروائی کرنے والے افسران اور اہلکار، ابیناش کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ، ناندیڑ، سورج گرو، ایڈیشنل ایس پی، ناندیڑ، سشیل کمار نائیک، سب ڈویژنل پولیس آفیسر، اتوارہ، ادے کھندیرائے، پولیس انسپکٹر، مقامی کرائم برانچ، ناندیڑ، ٹیم کے اہم ارکان: پی او مہیش کورے، پی او آنند بچیور، پولیس حوالدار ملند نرباگ، پر بھاکر ملدوڈے، روی بامنے، گنگارام جادھو، چندرکانت سوامی، وشوناتھ پوار، راجیش ڈونگرے اور ڈرائیور بیکچیور
ملزمان محمد علی محمد چاؤس عرف بابو (عمر 20 سال، پیشہ بے روزگار، رہائشی: ہتائی کربلا، ناندیڑ)
محمد رضوان محمد دستگیر (عمر 20 سال، پیشہ بے روزگار، رہائشی: پاکیزہ فنکشن ہال کے پیچھے، حلال نگر، ناندیڑ)
برآمد شدہ مواد ایک کیری بیگ میں موجود ہرا رنگ کا نم دار گانجہ، ملا ہوا پتے، ٹہنیاں اور بیج۔کل وزن: 1.050 کلوگرام ،مکل قیمت: 21,000 روپے
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے "آپریشن فلش آؤٹ” کے تحت غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان کے احکامات پر پولیس انسپکٹر ادے کھندیرائے کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ تاریخ 28/05/2025 کو پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ پاکیزہ فنکشن ہال روڈ کے قریب دو افراد غیر قانونی طور پر گانجہ فروخت کر رہے ہیں۔ اطلاع پر پولیس ٹیم نے وہاں چھاپہ مارا اور دونوں ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے 1.050 کلوگرام گانجہ برآمد ہوا، جس کی مالیت 21,000 روپے ہے۔
اس کارروائی کو انجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی پولیس سپرنٹنڈنٹ، ناندیڑ نے تعریف کی ہے۔ ضبط شدہ مواد اور گرفتار شدہ ملزمان کو پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔