ناندیڑ دیہی پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ — 2,40,710 کا مالِ مُلزم ضبط

ناندیڑ (مورخہ 8 جون): پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ابیناش کمار کی ہدایت اور رہنمائی میں ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے بلیرامپور گاؤں میں جوئے کے ایک اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی انجام دی، جس میں کل ₹2,40,710 مالیت کا جوئے کا سامان ضبط کیا گیا ہے۔ ضبط شدہ مال میں نقد رقم، تاش کے پتے، اور چار موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔
اس کارروائی کی رہنمائی ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب سورج گرو، جناب کھنڈے راو دھڑنے (بھوکڑ)، سب ڈویژنل پولیس آفیسر جناب سشیل کمار نائک (ایتوارہ) اور پولیس انسپکٹر جناب اومکانت چنچولکر (ناندیڑ دیہی) نے کی۔
خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سب انسپکٹر بابوراو چوہان، پولیس حوالدار پرمود کہلے، پولیس کانسٹیبل وٹھل بھیسے، اور کانسٹیبل شنکر مالگے (تمام ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن سے وابستہ) نے مشترکہ طور پر کارروائی انجام دی۔
تفصیلات کے مطابق، سید اسماعیل سید بشیر، ساکن بلیرامپور اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ تاش کے پتوں پر ‘تیرٹ’ نامی جُوا کھیل اور کھلا رہا تھا۔ پولیس کی اچانک کارروائی کے دوران تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تاہم، پولیس کو جائے وقوعہ سے ₹2,40,710 مالیت کا جوئے کا سامان برآمد ہوا، جسے ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس کامیاب کارروائی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب ابیناش کمار نے تفتیشی ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے ان کی سراہنا کی ہے۔