جرائم

ناندیڑ دیہی پولیس کی زبردست کارروائی – صرف دو گھنٹوں میں چوری کا سراغ، ملزم گرفتار

ناندیڑ (نامہ نگار): ناندیڑ دیہی پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے صرف دو گھنٹوں کے اندر چوری کا سنگین معاملہ حل کرلیا اور چوری شدہ سونے کے زیورات جن کی مالیت 1,71,500/- روپے ہے، برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ ملزم کی شناخت سید محمد سید اسماعیل (عمر 31 سال، ساکن رحیم پور) کے طور پر کی گئی ہے۔

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار نے ضلع بھر میں چوری، نقب زنی اور ڈکیتی جیسے جرائم کو فوری طور پر حل کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی سخت ہدایات تمام تھانوں کو دی تھیں، جس کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

شیخ مولا پی. شیخ محمد (ساکن رحیم پور، ابراہیم مسجد کے قریب، دودھ ڈیری کے سامنے) نے 8 جون 2025 کو ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ ان کے مطابق، 6 جون 2025 کو ان کی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ پورے خاندان کے ساتھ جلدی میں اسپتال (امید اسپتال) چلے گئے۔ جلدی میں وہ گھر کا دروازہ بند کرنا بھول گئے۔ اسی دوران نامعلوم چور نے موقع کا فائدہ اٹھا کر گھر میں گھس کر سونے کے زیورات چرا لیے۔

شکایت ملنے کے بعد پولیس انسپکٹر شری اومکانت چنچولکر کی رہنمائی میں پولیس سب انسپکٹر بابوراو چوہان اور جرائم تفتیشی دستے کے افسران و اہلکاروں نے تکنیکی تجزیہ اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزم سید محمد سید اسماعیل کو محض دو گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے چوری شدہ سونے کے زیورات برآمد کرلیے گئے جن کی مالیت 1,71,500/- ہے۔

اس کامیاب کارروائی پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ جناب اویناش کمار نے تفتیشی ٹیم کی ستائش کرتے ہوئے ان کی محنت و چابکدستی کو سراہا ہے۔

todayonelive@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!