ناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے عازمین حج کی روانگی کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کی جانب سےخیر مقدم

ناندیڑ۔ 23؍ مئی ( نامہ نگار ):اس سال ممبئیاورحیدر آباد ایمبارگیشن پوائنٹ سے جن عازمین حج کی روانگی ہو رہی ہے ایسے عازمین حج آج بڑی تعداد میں ممبئی کے لیے نندی گرام، دیو گیری ، پنویل اور راجیہ رانی ایکسپریس ٹرینوں سے روانہ ہوئے جبکہ حیدر آباد کے عازمین کی روانگی تانڈور اور جئے پور ایکسپریس سے روانگی عمل میں آئی۔ عازمین حج کی ناندیڑ سے روانگی کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر ایک استقبالیہ کائونٹر قائم کیا گیا تھا۔
سفر حج پر روانہ ہونے والے عازمین حج سے کانگریس کے قائدین نے ملاقاتیں کر کے ان کی گلپوشی کی اور ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، شہر صدر عبدالستار، ریاستی نائب صدر مسعود احمد خان، کارگذار صدر شمیم عبداللہ،ضلع صدر رحیم احمد خان، شہر صدرعبدالعزیز قریشی، ڈپٹی میئر آنند چوہان، عبدالغفار، سنجے بیڑگے،ضلع کارگذار صدر راجیش پائوڑے،سابق کارپوریٹر سید شیر علی، منتجب الدین،حبیب باغبان،منا عباس حسین،عبدالطیف، محمد ناصر، ستیہ پال ساونت، واجد انصاری، ڈاکٹر ریکھا چوہان، جسیکاشندے، انجینئر نسیم پٹھان، عارف پٹھان و دیگر موجود تھے۔

